اوورسیز پاکستانیز

آل پاکستان مسلم لیگ امریکہ کا جنرل مشرف کیساتھ اظہار یکجہتی

پاکستان کےلئے تین جنگیں لڑنے اور مشکل حالات میں قوم کو قیاد ت فراہم کرنے والے جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کا کالعدم قرار دیا جائے

اعلیٰ عدلیہ ، سپیشل کورٹ متعصبانہ فیصلے پر نظرثانی کرے اور آئینی و قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اس فیصلے کو فی الفور کالعدم قراردیتے ہوئے عدلیہ کے تاریخ کے اوراق حذف کرنے کا بھی حکم صادر کرے
صدر پرویز مشرف نے شدید عالمی بحران میںپاکستان کو قیادت فراہم کی اور ملک کا مکمل دفاع کیا ،پاکستان کو معاشی ، سیاسی اور معاشرتی استحکام پر گامزن کرنے میں بہترین کردار ادا کیا
نیویارک میں آل پاکستان مسلم لیگ امریکہ کے پرویز محمود، عدیل شاہ ، ارشد خان، شاہد اکبر، سہیل شیخ ،ڈاکٹرعثمان خان ، نوید محمود، عامر سلطان کی ساتھیوں کے ہمراہ نیویارک میں مشترکہ پریس کانفرنس
شیخ شاہد، وسیم سید، ایس ایچ جیلانی ، ڈاکٹرطارق، سعدئیہ فاروق، ندیم وامق، گوہر خان، فاروق اکبر، عثمان جی خان ،حماد حیدر، صباحت محمود، سعدئیہ اکبر، نوشی محمود، گوہر یعقوب سمیت دیگر بھی موجود تھے

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) امریکہ میں مقیم سابق صدر و سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے ساتھیوں نے سپریم کورٹ اور حکومت مطالبہ کیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کو ہی نہیں بلکہ اگلے مرحلے میں بھی زیر سماعت آنے والے کیس کو بھی ختم کیا جائے ۔ اس سلسلے میں نیویارک میں آل پاکستان مسلم لیگ امریکہ کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جنرل(ر) پرویز مشرف کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا اور ان کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے کو متعصبانہ اور بغض و عناد پر مشتمل فیصلہ قراردیتے ہوئے کالعدم قراردینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ امریکہ کے پرویز محمود، عدیل شاہ ، ارشد خان ،شاہد اکبر اور سہیل شیخ کا ساتھیوں کا ساتھ مشترکہ پر یس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ، خصوصی عدالت کے فیصلے کو نہ صرف کالعدم قرار دے بلکہ اس فیصلے کو عدلیہ کے تاریخ کے اوراق سے بھی حذف کرنے کا حکم دے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر پارٹی ساتھی شیخ شاہد، عامر سلطان، وسیم سید، ایس ایچ جیلانی ، ڈاکٹرطارق، سعدئیہ فاروق، ندیم وامق، گوہر خان، فاروق اکبر، عثمان جی خان ،حماد حیدر، ڈاکٹرعثمان خان ، نوید محمود، صباحت محمود، سعدئیہ اکبر، نوشی محمود، گوہر یعقوب سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
پرویز محمود، عدیل شاہ ، ارشد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ امریکہ سابق صدر و سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے خلاف دسمبر میں عجلت میں دئیے گئے فیصلے کی پر زور مذمت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ججوں کے بغض و عناد کا مترجم ہے ۔ ہم اعلیٰ عدلیہ سے استدعا کرتے ہیں کہ سپیشل کورٹ اس متعصبانہ فیصلے پر نظرثانی کرے اور آئینی و قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اس فیصلے کو فی الفور کالعدم قراردیتے ہوئے عدلیہ کے تاریخ کے اوراق حذف کرنے کا بھی حکم صادر کرے ۔
آل پاکستان مسلم لیگ امریکہ کے ساتھیوں نے مزید کہا کہ صدر پرویز مشرف نے شدید عالمی بحران میںپاکستان کو قیادت فراہم کی اور ملک کا مکمل دفاع کیا ۔پاکستان کو معاشی ، سیاسی اور معاشرتی استحکام پر گامزن کرنے میںبہترین کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ پر تمام محب وطن پاکستانیوں بشمول وکلاء، مدبرین، مفکرین ،صحافیوں ، سیاسی قائدین اور بالخصوص پاکستان کی مسلح افواج کے جوانوں ، افسران اور سربراہان اور آرمی چیف کی جانب سے اضطراب کے اظہار پر ان کی مشکور ہے ۔ انہوں نے ملک وقوم کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہے۔

APML USA demands dismissal of case against Parvez Musharraf & action against judge

پرویز محمود، عدیل شاہ ، ارشد خان ،شاہد اکبر، سہیل شیخ ، شیخ شاہد، عامر سلطان، ڈاکٹرطارق، سعدئیہ فاروق، ندیم وامق، گوہر خان، فاروق اکبر، عثمان جی خان ، ڈاکٹرعثمان خان ، سعدئیہ اکبر، نوشی محمود، گوہر یعقوب نے کہا کہ ہم سب امید کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت بھی اس فیصلے کو کالعدم قراردلوانے میں اپنا آئینی، قانونی و اخلاقی کردارادا کرے گی ۔
ایک سوال کے جواب میں عدیل شاہ نے کہا کہ خصوصی عدالت کے جج سمیت سپریم کورٹ کے ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس کے خلاف تحقیقات کی جانی چاہئیے ۔
صدر مشرف کی صحت کے بارے ان کے قریبی ساتھی و آل پاکستان مسلم لیگ امریکہ کے جنرل سیکرٹری پرویز محمود نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ صدر مشرف کی طبیعت خراب ہے ، انہیں پروٹین سے متعلق ایک عارضہ لاحق ہے جس کا علاج ہو رہا ہے۔ اس وقت ضرورتے اس امر کی ہے کہ ان کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی جائے اور ان کی خدمات کے پیش نظرانہیں حوصلہ دیا جائے اور یکجہتی کا اظہار کیا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں ارشد خان نے کہا کہ جج وقار سیٹھ کا فیصلہ غیر منصفانہ ہی نہیں بلکہ ظالمانہ اور غیر انسانی بھی ہے ۔ایسا فیصلہ لکھنے والا جج کیسے منصف ہو سکتا ہے !!
آل پاکستان مسلم لیگ امریکہ کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وہ تین جنگوں سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والے جنرل (ر) پرویز مشرف کےساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔

 

 

Related Articles

Back to top button