پاکستان

اسلامک ریلیف اور “ACMW”کے اشتراک سے رمضان فوڈ پیکٹس کی تقسیم

بازہ روحی اور اے سی ایم کی ٹیم نے قونصل جنرل عائشہ علی اور اسمبلی مین رابرٹ کیرول کے ساتھ ملکر سینکڑوں مستحق نیویارکر ز میں رمضان پیکج تقسیم کئے


امریکن کونسل آف منیارٹی وومین اور اسلامک ریلیف یو ایس اے کے اشتراک سے رمضان فوڈ گفٹ پیکٹس کی تقسیم

قونصل جنرل عائشہ علی اور اسمبلی مین رابرٹ کیرول کی خصوصی شرکت، بازہ روحی کی قیادت میں ACMW کی محنتی اور مخلص ٹیم کی کوششوں سے سینکڑوں افراد مستفیض ہوئے

مہنگائی کے اس دور میں ACMW کی کاوشیں قابل ستائش ہیں سلسلہ جاری رہنا چاہیے: عائشہ علی، کونسل بلا امتیاز اور تفریق انسانیت کی خدمت کررہی ہے: رابرٹ کیرول

اسلامک ریلیف کے شکرگزار ہیں جس کی مدد سے سینکڑوں خاندانوں میں رمضان المبارک کا مکمل راشن فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے: بازہ روحی، کمیونٹی کا خراج تحسین

نیویارک (اردو نیوز) ہر سال کی طرح اس بار میں انسانیت کی خدمت میں سرگرم عمل اور خواتین کے حقوق کی علمبردار تنظیم امریکن کونسل آف منیارٹی وومین نے رمضان المبارک کے موقع پر ضرورتمند اور مستحق افراد میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کئے. رمضان فوڈ گفٹ پیکٹس ACMW کے دیگر بڑے پروگراموں کی طرح ایک سگنیچر ایونٹ ہے جو دس سال سے کامیابی سے جاری ہے.


اسلامک ریلیف یو ایس اے کے اشتراک سے دسویں (10th) رمضان فوڈ گفٹ بکسز کی تقسیم کا یہ پروگرام گزشتہ جمعہ ( مارچ 24) کو منعقد ہوا.کونسل کی روح رواں اور بانی صدر بازہ روحی نے اسلامک ریلیف کے عہدیداران،قونصل جنرل عائشہ علی اور اسمبلی مین رابرٹ سی کیرول اور دیگر کے ہمراہ ضرورتمندوں میں رمضان گفٹ بکسز تقسیم کئے.اے سی ایم ڈبلیو کے مرکزی دفتر کے سامنے کثیر تعداد میں لوگ مقررہ وقت سے پہلے ہی جمع ہوگئے تھے اور محض دو گھنٹے کے اندر تمام بکسز تقسیم ہوگئے.بازہ روحی نے اس موقع پر کہا کہ ہم گزشتہ دس سال سے یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں.انہوں نے کہا رمضان گفٹ بکس میں سحری اور افطار کی اشیاء شامل ہیں جو پوری فیملی کے لئے کافی ہے اسطرح سینکڑوں کی تعداد میں بکسز تقسیم کئے گئے.قونصل جنرل عائشہ علی نے کہا کہ امریکہ میں بھی لوگ مہنگائی سے متاثر ہیں اسلئے اسطرح کے پروگرام جاری رہنے چاہیے اور ہمیں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے بازہ روحی کی سربراہی میں ACMW کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جو کمیونٹیز کی بہترین خدمت میں مصروف ہے.کونسل مین رابرٹ کیرول نے کہا کہ انہیں ACNW کے پروگراموں میں شرکت کرکے بہت خوشی ہوتی ہے بازہ روحی اور انکی ٹیم علاقے میں مختلف کمیونٹیز کی خدمت میں مصروف ہے.رمضان فوڈ گفٹس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اسکے لئے کونسل کے ممبران خراج تحسین کے مستحق ہیں.

Related Articles

Back to top button