اوورسیز پاکستانیز

کورونا وبا کے دوران ”پاکولی“ کے ڈائریکٹرز کی خدمات کا اعتراف، سائٹیشن پیش کی گئیں

سائٹیشن، نیویارک سٹیٹ اسمبلی وومین اینا کیپلان کی جانب سے ”پاکولی“ کے ڈائریکٹرز کے نام جاری کی گئیں جو انہیں ’پاکولی “ کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب میں پیش کی گئیں

کورونا وائرس وبا کے دوران بلا امتیاز خدمت خلق وقت کی ضرور ت اور پاکولی کی اولین ترجیح رہی،خوش آئند بات ہے کہہمارے ڈائریکٹرز نے خدمات خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، بشیر قمر
تقریب میں عاصم ملک ، عذرا ڈار، عتیق قادری ، سلمان ظفر ، ہمایوں شبیر، سلمان شیخ ، ایاز صدیقی ، طاہرہ شریف ، طاہرہ دین ، مدیحہ مصطفی، یوسف سجاد، ڈاکٹر اعجاز الحسن ، سعید حسن اور عثمان عباس کوسائٹیشن پیش کی گئیں

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ” پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ “ ( پاکولی۔PACOLI)کی جانب سے تنظیم کے ڈائریکٹرز کو سال 2020میں کورونا وائرس وبا کے دوران خدمات خلق انجام دینے پر خصوصی سائٹیشن پیش کی گئیں اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا ۔یہ سائٹیشن ”پاکولی“ کے زیر اہتمام ایک تقریب میں ڈائریکٹرز کو پیش کئے گئے ۔تقریب میں جنرل سیکرٹری کی جانب سے”پاکولی“ کی سال2020میں کارکردگی اور خدمات کی رپورٹ پیش کی گئی جس کی تنظیم کے صدر سمیت عہدیداران نے منظوری دی ۔
”پاکولی“ بانی کے بانی بشیر قمر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات بالخصوص کورونا وائرس وبا کے دوران بلا امتیاز خدمت خلق وقت کی ضرور ت اور پاکولی کی اولین ترجیح ہونی چاہئیے ۔ خوش آئند بات ہے کہ تنظیم کے ڈائریکٹرز نے خدمات خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
نیویارک سٹیٹ سینیٹر اینا کیپلان کے آفس کی جانب سے ”پوکولی “ کے ڈائریکٹرز کی خدمات خلق کے اعتراف کے طور پر خصوصی سائٹیشن جاری کی گئیں ۔ یہ سائٹیشن تقریب میں عہدیداران عاصم ملک ، عذرا ڈار، عتیق قادری ، سلمان ظفر ، ہمایوں شبیر، سلمان شیخ ، ایاز صدیقی ، طاہرہ شریف ، طاہرہ دین ، مدیحہ مصطفی، یوسف سجاد، ڈاکٹر اعجاز الحسن ، سعید حسن اور عثمان عباس کو پیش کی گئیں ۔
یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ سال 2020میں بالخصوص کورونا وائرس وبا کے دوران تنظیم کی جانب سے لانگ آئی لینڈ سمیت نیویارک کے مختلف علاقو ں میں ضرورت مند اور مستحق افراد کو اشیائت خوردو نوش، گروسری ، تازہ و گرم کھانے پیش کئے گئے۔ ماہ رمضان میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کئے گئے ۔ مزید براں فائر ڈیپارٹمنٹ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور اہلکار جو کہ کورونا وائرس وبا کے دوران فرنٹ لائن پر فرائض انجام دے رہے تھے ، کو بھی تازہ اور گرم کھانے پہنچائے گئے ۔
پاکولی کے زیر اہتمام پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والے سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی یاد میں تعزیتی تقریب منعقد کی گئی اور شمع روشن کرکے سیاہ فام کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ پاکولی کے زیر اہتمام مقامی حکا م کے ساتھ ساتھ پاکستان قونصلیٹ کے ساتھ مل کر ورچوئل میٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا جن کا مقصد کمیونٹی کی اہم امور میں مدد اور انہیں رہنمائی فراہم کرنا تھی ۔حسب روایت سال 2020میں پاکولی کی جانب سے مظلوم کشمیری کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا اور ان کی آزادی و سلامتی کے لئے دعا ئیں کی گئیں ۔

PACOLI appreciated all of the Directors on their volunteer work during COVID-19. The Founder presented citations. We shall continue serving the community in need in future as well.

New York. (Report) Community’s well-known organization PACOLI (Pakistani American Community of Long Island) New York has approved in its meeting to award the Citations to its Directors. A brief report was presented by General Secretary, which was approved by the President and other officials. “We shall continue working and serving the community in need in coming days”, said by its Founder Bashir Qamar.
NY State Senator Anna Kaplan’s office awarded citations to M/s Asim Malik, Azra Dhar, Atiq Qadri, Salman Zafar, Humayoon Shabbir, Salman Sheikh, Ayaz Siddiqui, Tahira Sharif, Tahira Din, Madiha Mustafa, Yousaf Sajjad, Dr. Aijaz Ul Hassan, Saeed Hassan and Usman Abbas.
PACOLI served the community during Pandemic in assisting the needy families with grocery, Ramadan packages, hot meals serving to Police Department, Fire fighters, Hospitals, over the counter medicines and other financial assistance to needy families. Mr. Qamar highlighted the values of programs George Floyd’s Candle Light Vigil, Virtual town hall meetings with local officials and with Pakistan Consulate. In the meeting, Solidarity was observed with the Kashmiri brothers and sisters and the prayers were offered for their success and safety.

 

Related Articles

Back to top button