پاکستان

امریکہ میں میری لینڈ کے تین اسلامک سنٹرز نے رات گئے ہفتے کو عید کا اعلان کر دیا

امریکہ میں اہل سنت کے دیگر تمام اسلامک سنٹرز،سعودی عرب کے مطابق عید منانے والے سنٹرز اور اہل تشیع کے تمام اسلامک سنٹرز نے اتوار24مئی کو عید منانے کا اعلان کر دیا

نیویارک (اردونیوز) امریکی ریاست میری لینڈ میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کے تین اسلامک سنٹرز نے رات 12بجے ہفتے کو عید الفطر کا اعلان کر دیا جبکہ امریکہ بھر میں اہل سنت کے بیشتر اسلامک سنٹرز اور مساجد نے اتوار کو عید کا اعلان کیا ہے ۔ میری لینڈ میں جن اسلامک سنٹرز نے ہفتہ 23مئی کو عید کا اعلان کیا ہے ، ان میں اسلامک سوسائٹی آف بالٹی مور،اسلامک سوسائٹی آف انیپولس ، دارالتقویٰ بالٹی مور شامل ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ان سنٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے گلوبل مون سائٹنگ کے طریقہ کار کے تحت ہفتے کو عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کا یہ دعویٰ ہے کہ تنزانیہ، ایتھپویا، سینیگال ، کینیا میں چاند کی شہادت ملی ہیں ۔
امریکہ میں اہل سنت کے تقریباً تمام اسلامک سنٹرز بشمول سعودی عرب میں چاند کی شہادت کے مطابق عید منانے والے مسلم امریکن کمیونٹی کے تمام اسلامک سنٹرز نے اتوار 24مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے ۔ اسی طرح نارتھ امریکہ میں اہل تشیع کے تمام اسلامک سنٹرز نے بھی متفقہ طور پر اتوار 24مئی کو عید منانے کا اعلان کیا ہے ۔
جماعت اہل سنت امریکہ کے جنرل سیکرٹری اور روئیت ہلال کمیٹی نارتھ کمیٹی کے علامہ محمد مقصود قادری کے مطابق جمعہ کو افریقہ سے امریکہ تک اور امریکہ میں نیویارک سے کیلی فورنیا تک ہمیں کوئی شہادت نہیں ملی، اس لئے عید اتوار کو ہو گی۔

Eid ul Fitr in North America 2020

Related Articles

Back to top button