بین الاقوامی

دبیر ترمذی کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (اردو نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امریکہ میں مقیم پارٹی کے دیرینہ ساتھی دبیر ترمذی کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دبیر ترمذی کو وزیر اعظم عمران خان اور ان کے اہل خانہ کے ناموں کو اپنے مفادات کے استعمال کے سلسلے میں اظہاروجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا اور انکوائری کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا کہا گیا، وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد پارٹی کی جانب سے ڈسپلن کی کاروائی کرتے ہوئے دبیر ترمذی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

PTI expelled Dabbir Tirmizi

Related Articles

Back to top button