پاکستان

امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو کا شہباز شریف کو فون ، ایک مہینہے میں دوسرا رابطہ

Marco Rubio Calls PM Shehbaz Again; Trump Praised for Iran-Israel Ceasefire

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا

نیویارک ( محسن ظہیر) پاکستانی وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو کے درمیان فون پر اہم بات چیت ہوئی ہے ۔ دونوں قائدین کے درمیان یہ ایک مہینہ کے اندر دوسرا رابطہ ہے اور امریکی اور پاکستانی سول قیادت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر یو ایس سیکرٹر آف سٹیٹ کے ساتھ رابطے اور بات چیت کی اطلاع دی گئی جس میں کہا گیا کہ سیکرٹری روبیو نے انہیں فون کال کی ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کردار پر بھی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماوں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، خاص طور پر تجارت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن قائم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کی ان کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ بھی خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

Marco Rubio Calls PM Shehbaz Sharif Again; Trump Praised for Iran-Israel Ceasefire

Related Articles

Back to top button