بین الاقوامیپاکستان

ناسا کاؤنٹی میں دو کروڑ ڈالرز مالیت کی منشیات کی سینکڑوں پاؤنڈ وزنی کھیپ پکڑ لی گئی

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے کوکین لانے والے ملزمان گرفتار ، ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو ، پولیس کمشنر اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کی مشترکہ پریس کانفرنس

ناسا کاؤنٹی میں دو کروڑ ڈالرز مالیت کی منشیات کی سینکڑوں پاؤنڈ وزنی کھیپ پکڑ لی گئی

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے کوکین لانے والے ملزمان گرفتار ، ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو ، پولیس کمشنر اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کی مشترکہ پریس کانفرنس

نیویارک (محسن ظہیر )ناسا کاؤنٹی پولیس نے منشیات کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کاؤنٹی کی تاریخ کی بڑی منشیات کی کھیپ پکڑ لی۔ اس کارروائی میں دو کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی سینکڑوں پاؤنڈ وزنی کوکین برآمد کر لی گئی جبکہ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین اور پولیس کمشنر پیٹرک رائیڈر نے اعلان کیا کہ منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے پلین ویو میں واقع ہالیڈے اِن ہوٹل میں بڑی کارروائی کی۔ پولیس کے نارکوٹکس ڈیٹیکٹوز نے فلوریڈا کے شہر ڈی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ مائیکل ویرا اور 35 سالہ ڈینیئل سانتانا کو مشکوک سرگرمیوں کے باعث زیرِ نگرانی رکھا۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے 312 کلو گرام کوکین برآمد کی، جس کی مالیت 20 ملین ڈالر سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ منشیات کی یہ کھیپ ناسا کاؤنٹی میں فروخت کے لیے لائی جا رہی تھی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مائیکل ویرا اور ڈینیئل سانتانا پر فرسٹ ڈگری اور تھرڈ ڈگری میں کنٹرولڈ سبسٹینس رکھنے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

کاؤنٹی ایگزیکٹو، پولیس کمشنر اور ڈسٹرکٹ اٹارنی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کارروائی ناسا کاؤنٹی کو منشیات سے پاک رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ کمیونٹی کو محفوظ بنایا جا سکے


Related Articles

Back to top button