نیویارک میں پاکستان کا جشنِ آزادی: ٹرینیٹی چرچ میں پاکستان کے باوفا ہیروز کو خراجِ تحسین
Council of Pak-US Relations, OPGF, and Pakistan Christian Association USA Host Independence Day Tribute Ceremony Honoring National Heroes
کونسل آف پاک یو ایس ریلیش، اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن اور پاکستان کرسچن ایسو سی ایشن آف یو ایس اے کے زیر اہتمام یومِ آزادی کی تقریب ، بانیان پاکستان اور عظیم سپوتوں کو خراج تحسین
آزادی وہ نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، ظہیراختر مہر،ذیشان حمید،جیمز سپرئین ،ولیم شہزاد، طاہرہ شریف ، اریبہ سلیم ، منظور احمد، شکیل شیخ سمیت دیگر کے خطابات ، پاکستان زندہ آباد کے نعرے
تقریب میں معرکہ حق میں پاکستان کی مسلح افواج کے جراتمندانہ کردار کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم سب کو ملکر دفاع پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کو معاشی عروج پر بھی پہنچانا ہے
ہم سب پاکستانی ہیں، سب کے یکساں حقوق ہیں ،ہم سب کو مل کر نعرہ لگانا چاہئیے ”پاکستان ہمیشہ زندہ آباد “
نیویارک ( اردونیوز) نیویارک میں پاکستان کے جشنِ آزادی اور قوم کے عظیم سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ٹرینیٹی چرچ لانگ آئی لینڈ( نیویارک)میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اکائیاں مکمل آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔نیویارک میں ہولی ٹری نیٹی چرچ میں میں کونسل آف پاک یو ایس ریلیش، اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن( او پی جی ایف ) اور پاکستان کرسچن ایسو سی ایشن آف یو ایس اے کے زیر اہتمام یومِ آزادی اور قوم کے عظیم سپوتوں کو خراج ِ تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان کے باوفا ہیروز کی میراث کے عنوان سے ملی جوش و جذبے سے بھرپور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے اہتمام میں ذیشان حمید، اختر ظہیر مہر، ولیم شہزاد، جیمز سپرئین سمیت ان کے ساتھیوں نے خصوصی کردار ادا کیا۔ تقریب میں ٹرینیٹی چرچ کو پاکستان اور امریکہ کے جھنڈوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔ تقریب میں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ عبدالمصطفیٰ نے تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ پاسٹر جیفری سیموئیل نے بھی خصوصی دعا کروائی ۔
کونسل آف پاکستان یو ایس ریلیشن کے بانی ذیشان حمیدنے تقریب کی نظامت کرتے ہوئے مہمانوں کا تعارف کرایا اورتمام شرکاءاور خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر مبارکبا دی۔انھوں نے بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تقریرکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام اکائیاں برابر ہیں اور انھیں یکساں حقوق بھی حاصل ہیں۔تقریب میں سیاسی، سماجی اورکاروباری حلقوں سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر او پی جی ایف کے چیئر مین ظہیراختر مہر،پاکستان کرسچن ایسو سی ایشن یو ایس اے کے جیمز سپرئین ،ولیم شہزاد، طاہرہ شریف ، اریبہ سلیم ، منظور احمد، شکیل شیخ، ہمایوں شبیر، سلمان شیخ اور دیگر کا کہنا تھا کہ آزادی وہ نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ و ہ اپنے ملک کا نام روشن کریں۔پاکستان کرسچئین ایسوسی ایشن کے جیمز سپرئین نے قیام پاکستان میں مینارٹی قائدین سیسل ای گبن،فضل الٰہی ،ایس پی سنگھا،جوگندر ناتھ منڈل سمیت دیگر کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
تقریب میں موجود پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیاکرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہم ملک و قوم اور کمیونٹی کی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے قائد اعظم کے ساتھ تحریک پاکستان کی پوری جدوجہد میں شریک سفر رہ کر یہ پیغام دیا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ رہ کر اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تمام اکائیوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے،ہمیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔تقریب کے اختتام پر ملی نغمے بھی گائے گئے اور وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی، استحکام اور روشن مستقبل کے لیے دعا بھی کی گئی۔تقریب میں معرکہ حق میں پاکستان کی مسلح افواج کے جراتمندانہ کردار کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم سب کو ملکر دفاع پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کو معاشی عروج پر بھی پہنچانا ہے۔
Council of Pak-US Relations, OPGF, and Pakistan Christian Association USA Host Independence Day Tribute Ceremony Honoring National Heroes



