نیویارک میں پاکستانی نژاد کوریکشن آفیسر عامر خالد نے خودکشی کر لی
عامر خالد نے اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، خودکشی کی فوری وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی
نیویارک (اردو نیوز)نیویارک سٹی کے نیویارک پولیس کوریکشن ڈیپارٹمنٹ (محکمہ جیل خانہ جات)میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی نژاد افسر عامر خالد کی اچانک وفات نے پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عامر خالد نے اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
عامر خالد کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے تھا اور وہ گذشتہ سات برس سے نیویارک پولیس کوریکشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور افسر فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کی خودکشی کی فوری وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔مرحوم کی نمازِ جنازہ بروکلین کی مکی مسجد میں ادا کی گئی، جس میں نیویارک پولیس کوریکشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران، دوست احباب، عزیز و اقارب اور کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں آبدیدہ آنکھوں اور رقت آمیز ماحول میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
عامر خالد اپنے پیچھے اہلیہ اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی ناگہانی وفات پر پاکستانی کمیونٹی کے رہنماو¿ں اور سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔یہ افسوسناک واقعہ ذہنی صحت اور نفسیاتی دباو¿ کے مسائل کی جانب بھی توجہ دلاتا ہے، جن کا سامنا قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اصلاحاتی محکموں میں کام کرنے والے اہلکار اکثر کرتے ہیں۔
Aamir Khalid, New York City Department of Correction
View this post on Instagram



