اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

پاک امریکن سوسائٹی کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کےلئے 27ستمبر کو فنڈ ریزنگ ہو گی

پاکستان کے سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں ،پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے شمس الزمان، ڈاکٹر اشرف چوہدری ، اٹارنی سید آصف

پاکستان کے سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں ،پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے شمس الزمان، ڈاکٹر اشرف چوہدری ، اٹارنی سید آصف

نیویارک ( اردونیوز) پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے ( PAS USA) کے پریذیڈنٹ شمس الزمان اور سیکرٹری ڈاکٹر اشرف چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 27ستمبر کو فنڈ ریزنگ ڈنر منعقد کیا جائیگا جس میں قونصل جنرل شکاگو خصوصی شرکت کریں گے جبکہ الخدمت فاونڈیشن کی مرکزی قیادت خصوصی خطاب کرے گی ۔
پاک امریکن سوسائٹی کے پریذیڈنٹ شمس الزمان اور سیکرٹری ڈاکٹر اشرف چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان میں بد ترین سیلاب ہزاروں جانوں اور اربوں روپے مالیت کا نقصان کر چکا ہے اور بدقسمتی یہ ہے کہ جن کا نقصان ہوا ہے کہ وہ سب کے سب غریب لوگ ہیں جن کے پاو¿ں تلے زمین نہیں رہی ۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے چیف کوارڈی نیٹر سید آصف کے زیر انتظام سیلاب متاثرین کے لئے ہونیوالی فنڈ ریزنگ میں قونصل جنرل شکاگو سمیت اہم شخصیات کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ کمیونٹی سے گذارش ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں ۔
شمس الزمان کا مزید کہنا تھا کہ دریائے راوی کے ارد گرد ناجائز تجاوزات اور سیاسی اثرو رسوخ کے تحت منظور کی گئی سکیموں کے متاثرین کی حکومت مدد کرے اور ان کی ادائیگیوں کی واپسی کو یقینی بنائے ۔

Related Articles

Back to top button