اوورسیز پاکستانیزخبریں

نیویارک : عابدہ ستار کو صدمہ ، شوہر چوہدری ستار کا انتقال

عابدہ ستار سے عزیز و اقارب اور کمیونٹی کا شوہرچوہدری ستار کی وفات پر تعزیت کا اظہار، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے

 چوہدری ستار کو بدھ، 24ستمبر کو صبح گیارے بجے اپنے گھر پر ہارٹ اٹیک ہوا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ چوہدری ستار مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کو مسجد عمر میں ادا کی جائے گی

نیویارک ( اردو نیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین ( نیویارک ) کی معروف سماجی شخصیت محترمہ عابدہ ستار کے شوہر چوہدری ستار انتقال کر گئے ۔مرحوم گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور 24ستمبر کو قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔چوہدری ستار کو بدھ، 24ستمبر کو صبح گیارے بجے اپنے گھر پر ہارٹ اٹیک ہوا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ چوہدری ستار مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کو مسجد عمر میں ادا کی جائے گی ۔
چوہدری ستار کی عمر80سال تھی اور وہ 34سال پہلے امریکہ منتقل ہو گئے ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے چوہدری ستار ، لاہورڈویلپمنٹ اٹھارٹی ( ایل ڈی اے) میں ایس ڈی او تھے ۔ بروکلین، نیویارک میں ان کا شمار کمیونٹی کی مقامی سماجی شخصیات میں ہوتا تھا اور ا کی اہلیہ باجی عابدہ ستار خدمات خلق میں ہمیشہ پیش رہتی ہیں ۔
چوہدری ستار مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں ۔ باجی عابدہ ستار کے مطابق اُن کے شوہر نے اُن کے ہمراہ آئندہ ماہ عمرے پر جانے کا پرووگرام بنایا لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔
باجی عابدہ ستار سے ان کے عزیز و اقارب اور کمیونٹی نے ان کے شوہر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button