پاکستان

اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز کا گورنر نیویارک کی دوڑ سے باہر ہونے کا حیرن کن اعلان

کانگریس مین ٹام شوازی جنہوں نے حال ہی میں گورنر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ، کی جانب سے لٹیشا جیمز (Tish James)کے فیصلے کو سراہا گیا ہے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز (Tish James)نے 9دسمبر کو سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں یہ اعلان کرکے کہ وہ آئندہ سال اٹارنی جنرل کے الیکشن میں دوسری ٹرم کے لئے الیکشن لڑیں گی ، سیاسی حلقوں کا حیر ان کر دیا ۔ لٹیشا جیمز کے قریبی سیاسی حلقوق کا کہنا ہے کہ لٹیشا جیمز نے گورنر اینڈریو کومو کے استعفے کے بعد باقاعدگی سے گورنر نیویارک سٹیٹ کے لئے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی تھی تاہم ابھی اس مہم کا بالکل آغاز ہی تھا کہ انہوں نے اپنی توجہ گورنر کی بجائے اپنے موجود ہ عہدے یعنی کہ اٹارنی جنرل نیویارک سٹیٹ کے عہدے پر مرکوز رکھنے کا فیصلہ کیا ۔
ڈیموکریٹ پارٹی کے کانگریس مین ٹام شوازی جنہوں نے حال ہی میں گورنر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ، کی جانب سے لٹیشا جیمز (Tish James) کے فیصلے کو سراہا گیا ہے اور ان کے لئے پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا ہے ۔

Tish James makes her exit from Governor New York race

Related Articles

Back to top button