اوورسیز پاکستانیز

اسلم ڈھلوں کے والد مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی ، شرکاءکا اظہارتعزیت

پیر احمد ثقلین حیدر شاہ نے خصوصی بیان کیا اور دعا بھی کروائی ، نیویارک پولیس کے مسلم چیپلن امام طاہر کوکاج سمیت دوست احباب اور اہم شخصیات کی شرکت

نیویارک ( اردو نیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی مقامی سماجی شخصیت چوہدری اسلم ڈھلوں کے والد چوہدری سردار خان ڈھلوں مرحو م کی روح کے ایصال ثواب کےلئے مکی مسجد میں قرآن و فاتحہ خوانی ہوئی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ فاتحہ خوانی میں اسلم ڈھلوں کے قریبی دوست احباب کے علاوہ نیویارک پولیس کے چیپلن امام طاہر کوکاج سمیت اہم شخصیات اور کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔معروف عالم دین پیر احمدثقلین حیدر شاہ نے قرآن و حدیث کی روشنی میں خصوصی بیان کیا اور چوہدری سردارخان ڈھلوں مرحوم کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی ۔
پیر احمدثقلین حیدر شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ رسول پاک صلی اللہ و علیہ وسلم کا کہنا ہے جو بھی انسان دنیا سے چلا جاتا ہے، اس کا نامہ اعمال بند ہوجاتا ہے۔جونہی سانسوں کی ڈوری ٹوٹی، نامہ اعمال کی کتاب بند کردی جاتی ہے لیکن تین چیزیں ایسی ہیں جو میت کو قبر میں بھی فائدہ پہنچاتی رہتی ہیں۔ایک مرنے والے کی نیک اولاد جو اسکے لئے دعا کرتی ہے اور اس کا فائدہ مرنے والے کو قبر میں پہنچتا ہے،دوسری علم نافع جو ایسی شمع روشن کردیتا ہے جب تک وہ روشن رہتی ہے لوگ اس روشنی سے اپنا سینہ منور کرتے رہتے ہیں اور صاحب ِقبر کو اس کا فائدہ پہنچتا ہے جبکہ تیسری چیز صدقہ جاریہ ہے ۔صدقہ جاریہ کا± ثواب بھی میت کو قبر میں پہنچتا رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہقبر میں جانے والے بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں جن کو اولاد، اسکے عزیز واقارب اور ملنے والے ایسے ہوں جو انکے لئے دعا کریں۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مسلم چیپلن اور اسلم ڈھلوں کے خاص دوست امام طاہر کو کاج نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور مغفرت کےلئے دعا کروائی۔انہوں نے اسلم ڈھلوں اور انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
قبل ازیں رانا اخلاق نے خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول ﷺپیش کی۔چوہدری اسلم ڈھلوں نے تمام احباب اور کمیونٹی کے معززین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو ان کے غم میںشریک ہوئے اور ان سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے شرکاءسے کہا کہ وہ ان کے والد مرحوم کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔
فاتحہ خوانی میں راو شوکت حیات خان، شیخ اشفاق،ڈاکٹر اعجاز، کیپٹن وحید اختر، علی رشید، امتیاز احمد،چوہدری ظہور اختر آف پنیام، امین غنی، سیف ناگرہ،محمد آصف، رضوان گلی، نوید انور پلا گراں، وسیم سید، آصف بیگ، رانا سعید ، شکیل شیخ، ظہیراحمد مہر،تسنیم شہزاد،راجہ رزاق،عزیز وٹو،عزیز بٹ ، رانا سعید، جاوید خان ،رانا جاوید،ضمیر چوہدری، احسن چغتائی، سردار امتیاز خان گڑالوی سمیت دیگر کمیونٹی ارکان شریک ہوئے ۔

Aslam Dhillon, New York

Related Articles

Back to top button