بین الاقوامی

پاکستانی امریکن ،کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہم وطنو کی مدد کےلئے متحرک ہو گئے

کرونا وائرس کی وجہ سے مالی مشکلات کے شکار ہونے والے اہالیا ن پوران کی بھی ہر ممکن مدد کی جائے گی، حاجی راجہ شفقت علی اور راجہ نزاکت علی

نیویارک(اردونیوز ) امریکہ میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی ، پاکستان میں ”کرونا وائرس “ کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہونے والے ہم وطنو کی مدد کے لئے متحرک ہو گئے ہیں ۔ الخدمت ویلفیئر سوسائٹی پوران کے حاجی راجہ شفقت علی اور راجہ نزاکت علی نے نیویارک سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ الخدمت سوسائٹی کے زیر اہتمام خدمت خلق کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے مالی مشکلات کے شکار ہونے والے اہالیا ن پوران کی بھی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ انہوں نے دنیا بھر میں موجود الخدمت سوسائٹی کو سپورٹ کرنے والے ساتھیوں سے اپیل کی کہ وہ خدمت خلق کے کام میں پہلے سے حصہ ڈالتے تھے، اس کو نہ صرف جاری رکھیں بلکہ اپنی استطاعت کے دوران اس میں اضافہ کریں تاکہ مستحق افراد کی ہر ممکن امداد کر سکیں ۔

Video

 

Related Articles

Back to top button