پاکستانی امریکن کمیونٹی کو جلد یا بدیر امریکی نظام میں فعال کردار ادا کرنا تھا ، APPACنے قابل قدر کردار ادا کیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی ڈاکٹر اعجاز احمد سے بات چیت
ڈاکٹر اعجازنے سہیل وڑائچ کو پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی نظام کے قومی دھارے میں متحرک اور فعال بنانے کے سلسلے میں ”اے پی پیک “ کی کوششوں اور تنظیم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا
پاکستانی امریکن کمیونٹی کو جلد یا بدیر امریکی نظام میں فعال کردار ادا کرنا تھا ، APPACنے قابل قدر کردار ادا کیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی ڈاکٹر اعجاز احمد سے بات چیت
نیویارک ( اردونیوز) پاکستان کے معروف اور سینئر صحافی ، روز نامہ جنگ کے سینئر ایڈیٹر اور جیوٹی وی کے سینئر انکرپرسن سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں بسنے والی برٹش پاکستانی کمیونٹی وہاں کے نظام کے قومی دھارے میں شامل ہو گئی ہے اور قابل قدر ترقی کررہی ہے ، جہاں تک امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کا تعلق ہے تواس کمیونٹی کو جلد یا بدیر امریکی نظام کا فعال اور متحرک حصہ بننا ہے ،اس سلسلے میں امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( اے پی پیک۔APPAC) کا کردار قابل در ہے ، ان ملے جلے خیالات کا اظہار انہوں نے ”APPAC“ کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد سے ملاقات کے دوران غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز کے ہمراہ ”اے پی پیک “ کے بورڈ ممبر ز آصف چوہدری اور اسد چوہدری بھی موجو د تھے ۔ ملاقات میں سابق مشیر برائے منیر احمد خان ،محمد نعیم اور روز نامہ جنگ ، جیو امریکہ کے بیورو چیف عظیم ایم میاں بھی موجود تھے ۔
ڈاکٹر اعجاز احمد نے سہیل وڑائچ کو امریکہ میںپاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی نظام کے قومی دھارے میں متحرک اور فعال بنانے کے سلسلے میں ”اے پی پیک “ کی کوششوں اور تنظیم کے بنیادی اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا ۔ملاقات میں پاک ، امریکہ تعلقات ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اہم امور سمیت دیگر امور پر بھی غیر رسمی بات چیت ہوئی ۔ ڈاکٹر اعجاز احمد کی جانب سے سہیل وڑائچ کو نیویارک میں خوش آمدید کہا گیا اور ان کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Sohail Warraich: “Pakistani American Community Was Bound to Play an Active Role in U.S. System; APPAC Played a Valuable Role,” Discusses with Dr. Ijaz Ahmad




