بین الاقوامیخبریں

نیویارک مینارٹی وومین فاؤنڈیشن اور APPAC کی جانب سے فری ملٹی سپورٹس سمر کیمپ کا اعلان

سمر سپورٹس کیمپ لانگ بیچ ٹینس سنٹرلانگ بیچ، نیویارک میں20 جولائی سے 20 اگست 2026تک منعقد ہوگا

سمر سپورٹس کیمپ لانگ بیچ ٹینس سنٹرواقع 899 مونرو بلیوارڈ، لانگ بیچ، نیویارک میں20 جولائی سے 20 اگست 2026تک منعقد ہوگا۔یہ پروگرام8 سے 16 سال کے بچوں کے لیے ہے
یہ اعلان نیویارک مینارٹی وومین فاؤنڈیشن کی سانیا نعیم، اے پی پیک یوتھ ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سعدیہ طاہر، پریذیڈنٹ یوتھ ونگ علی پرویز ملک نے لانگ بیچ ٹینس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا
اس موقع پر اے پی پیک کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، پریذیڈنٹ ڈاکٹر پرویز ملک، نیویارک مینارٹی وومین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریحانہ مکین خان، ڈاکٹر سائرہ سجاد،لانگ بیچ ٹینس کلب کے چیف ایگزیکٹو نعیم سڈ صدیقی ، پروگرام ڈائریکٹر نینا ہارلوف، ڈائریکٹر سپیشل ایونٹس ٹریسی گوٹ لیب سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات بھی موجود تھے

نیویارک ( اردونیوز) نیویارک مینارٹی وومین فاؤنڈیشن اور امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( اے پی پیک۔APPAC) کی جانب سے پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کے لئے فری ملٹی سپورٹس سمر کیمپ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔اس بات کا اعلان نیویارک مینارٹی وومین فاؤ¿نڈیشن سانیا نعیم، اے پی پیک یوتھ ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سعدیہ طاہر، پریذیڈنٹ اے پی پیک یوتھ ونگ علی پرویز ملک نے لانگ بیچ ٹینس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر اے پی پیک کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، پریذیڈنٹ ڈاکٹر پرویز ملک، نیویارک مینارٹی وومین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریحانہ مکین خان، ڈاکٹر سائرہ سجاد،لانگ بیچ ٹینس کلب کے چیف ایگزیکٹو نعیم سڈ صدیقی ، پروگرام ڈائریکٹر نینا ہارلوف، ڈائریکٹر سپیشل ایونٹس ٹریسی گوٹ لیب سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات بھی موجود تھے ۔

سانیا نعیم، ڈاکٹر سعیدیہ طاہر اور علی پرویز ملک کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملٹی سپورٹس سمر کیمپ کا مقصد بچوں کو کھیلوں، صحت مند سرگرمیوں، لیڈرشپ اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ایک مثبت،پراعتماد اور صحت مند زندگی کی طرف قدم بڑھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس مفت ملٹی اسپورٹس کیمپ میں داخلے کے لیے کم آمدنی والے اور ضرورت مند بچوں کو ترجیح دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ ایسے بچوںکو فائدہ پہنچ سکے جنہیں اس قسم کے مواقع کم ملتے ہیں۔کھیلوں کے علاوہ بچوں کولیڈرشپ سکلز سیکھنے کے مواقع ،)مینٹر شپ( رہنمائی)اورصحت بخش دوپہر کا کھانابھی بالکل مفت فراہم کیاجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمر سپورٹس کیمپ لانگ بیچ ٹینس سنٹرواقع 899 مونرو بلیوارڈ، لانگ بیچ، نیویارک میں20 جولائی سے 20 اگست 2026تک منعقد ہوگا۔یہ پروگرام8 سے 16 سال کے بچوں کے لیے ہے ۔
سانیا نعیم اور ریحانہ مکین نے کہا کہ سمر کیمپ پانچ ہفتوں تک ،پیر، منگل اور بدھ کوصبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔کیمپ میں بچوں کوٹینس، پکلبال، ٹیبل ٹینس ،پنگ پونگ، فٹنس ٹریننگ اورٹیم ورک کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔
نعیم سڈ صدیقی نے کہا کہ ملٹی سپورٹس سمر کیمپ پروگرام اس لیے شروع کیا گیا ہے کیونکہ آج کل بچے زیادہ وقت موبائل، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر اسکرین کے سامنے گزارتے ہیں، جسمانی سرگرمیاں کم ہوگئی ہیں اور بہت سے خاندانوں کے لیے اچھے سمر پروگرام بہت مہنگے ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ ہمارے بچے ہمارے معاشرے کا مستقبل ہیں۔ جب ہم ان کی تعلیم، تربیت اور ترقی پر توجہ دیتے ہیں تو ہم مضبوط خاندان،بہتر کمیونٹی اور مستقبل کے اچھے لیڈرز تیار کرتے ہیں۔ یہ کیمپ اسی مقصد کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

سانیا نعیم نے کہا کہ یہ پروگرام صرف کھیلوں کے بارے میں نہیں ہے بلکہ بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے، انہیں لیڈرشپ سکھانے، اچھی دوستیاں بنانے اور صحت مند عادتیں اپنانے کا ایک بہترین موقع ہے، جس کا فائدہ انہیں زندگی بھر ملے گا۔

ڈاکٹر پرویز ملک نے کہا کہ ہر بچے کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا برابر حق حاصل ہے، چاہے اس کے خاندان کی مالی حالت کچھ بھی ہو۔

 

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button