پاکستانبین الاقوامیخبریں

چینل فائیو اور خبریں کی رپورٹر صدف نعیم لانگ مارچ کے دوران کنٹینر سے گر کر جاں بحق

صدف نعیم صحافیوں کے کنٹینر پر چڑھنے کی کوشش میں گریں اور ٹائر کے نیچے آکر شہید ہو گئیں

Iسادھو کی (اردو نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں شامل خاتون چینل فائیو اور روزنامہ خبریں کی سینئر رپورٹر اور اینکر پرس صدف نعیم نٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی جس پر عمران خان اور ہی ٹی آئی قائدین سمیت وزیراعظم سمیت دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ میں شامل کنٹینر کے نیچے آکر خاتون صحافی صدف نعیم جان کی بازی ہار گئی، خاتون کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ  چینل فائیو کی رپورٹر ہے۔

عمران خان نے حادثے کے بعد کنٹینر رکوا دیا اور وہ کنٹینر سے نیچے اتر کر جائے حادثہ پر پہنچے، صدف نعیم نجی ٹی وی چینل فائیو کی رپورٹر تھیں۔

اس حوالے سے عمران خان کا کہنتا تھا کہ خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے بعد آج کا لانگ مارچ یہیں ختم کرتے ہیں، دعا ہے اللہ تعالیٰ خاتون کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا حادثے پر کہنا تھا کہ صحافی کی زندگی پر کوئی سیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے،خاتون صحافیوں کے لئے خصوصی انتظامات کرنے چاہیئں تھے۔

Related Articles

Back to top button