" "
اوورسیز پاکستانیز

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، احمد جان

میاں نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناءاللہ سمیت لیگی قائدین کی گرفتاریاں نیاز ی حکومت کی فاشزم کی سیاہ مثالیں ہیں

مسلم لیگ (ن) کے نیویارک سٹیٹ سمیت امریکہ بھر میں بسنے والے لیگی ساتھی اور اوورسیز جمہوریت پسند پاکستانی عمران نیازی کی انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں
میاں شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز کی قیادت میںلیگی ساتھی و کارکنان نام نہاد سویلین حکومت کی سولین آمریت کے خلاف اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ، احمد جان

نیویارک (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی قائدین کی گرفتاریوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جس حکومت کے اپنے ہاتھ کالے ہیں اور وہ چور دروازے سلیکٹ ہو کر اقتدار میں آئی ہو، اس کو کوئی حق نہیں کہ احتساب کے نام پر کسی کو بد ترین ریاستی و سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نیویارک سٹیٹ سمیت امریکہ بھر میں بسنے والے لیگی ساتھی اور اوورسیز جمہوریت پسند پاکستانی، عمران نیازی کی انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں ۔
احمد جان نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناءاللہ سمیت لیگی قائدین کی گرفتاریاں، نیاز ی حکومت کی فاشزم کی سیاہ مثالیں ہیں۔میاں شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز کی قیادت میںلیگی ساتھی و کارکنان نام نہاد سویلین حکومت کی سویلین آمریت کے خلاف اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ عمران نیاز ی کا سیاہ دور انشاءاللہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا اور پھر پاکستان کے جہوریت پسند عوام آئندہ حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ وہ نیازی حکومت سے اس کے ایک ایک ظلم کا حساب لے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مشرف کے انجام سے سبق سیکھنا چاہئیے ۔ اسے بھی اپنے خدا ہونے کا غرور تھا لیکن آج اس کا نام و نشان کہیں نظر نہیں آتا اور نام نہاد کمانڈر ، بزدلوں کی طرح انصاف سے فرار ہوکر دوبئی میں پناہ گزیں ہے اوراس میں ہمت نہیں کہ پاکستان آکر کیسوں کا مقابلہ کر سکے کیونکہ اس کو معلوم ہے کہ اس کے ہاتھ بھی عمران نیازی کی طرح کالے ہیں ۔
احمد جان نے کہا کہ ریاستی انتقامی کاروائیاں اور ظلم ، مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو جھکا نہیں سکیں گے ۔ حکومت خواہ پوری مسلم لیگ کو بھی جیلوں میں ڈال دے ، تب بھی مسلم لیگ (ن) کی ہی فتح ہو گی کیونکہ مسلم لیگ (ن) حق و سچ پر ہے ۔ انشاءاللہ ظلم کی سیاہ دور بہت جلد ختم ہو جائے گی ، موجودہ سب حکمران جلد سابق حکمران بن جائیں گے اور پھر ان کا یوم حساب شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھی نواز شریف ، شہباز شریف ، محترمہ مریم نواز سمیت پوری پارٹی قیادت بالخصوص پابند سلاسل اپنے قائدین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔

Related Articles

Back to top button