اوورسیز پاکستانیز

امریکہ میں تحریک انصاف کی ممبرشپ کی نئی ڈیڈ لائن کا اعلان کیوں ؟

امریکہ کی جن ریاستوں میں انٹرا پارٹی الیکشن نہیں ہوئے تھے ، ان میں اگست کے آخر میں الیکشن ہونگے اور ان ریاستوں کے لئے 20اگست ممبر شپ ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، ڈاکٹرعبداللہ ریاڑ

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصا ف کی ویب سائٹ پر 25جولائی کو پارٹی قیادت کی جانب سے پوسٹ کیا جانیوالے نوٹفکیشن کہ جس میں کہا گیا کہ امریکہ میں پاکستان تحریک انصاف کی ممبر شپ حاصل کرنے کی ڈیڈ لائین 20اگست ہے ۔ اس نوٹفکیشن نے امریکہ بھر میں موجود پارٹی کے ان بیشتر ساتھیوں کو پریشان کر دیا کہ جنہوں نے رواں سال فروری اور مارچ میں 60ڈالرز فیس ادا کرکے ایک سال کی ممبر شپ حاصل کی تھی ۔پارٹی ارکان نے سوال کرنا شروع کر دئیے کہ ابھی پہلی ممبر شپ کا ایک سال مکمل ہوا نہیں تو پھر نئی ممبر شپ اور وہ بھی 20اگست سے پہلے حاصل کرنے کی ڈیڈ لائن کیوں مقرر کی گئی ؟
”اردو نیوز “ نے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے آف آف انٹرنیشنل چیپٹرز کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرعبداللہ ریاڑ سے رابطہ کیا تو انہوں نے وضاحت کی کہ امریکہ میں رواں سال کے دوران نیشنل سطح کے ساتھ ساتھ آٹھ ریجنل چیپٹرز کے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہو چکے ہیں ۔ان الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے دوران بعض امریکی ریاستوں میں پارٹی ساتھی اپنی ریاست میں انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے ایک مقررہ ممبرشپ نہیں کر سکے لیکن اب انہوں نے ممبر شپ کا ہدف حاصل کر لیا ہے ۔ ان چیپٹرز کا اصرار تھا کہ اب ان کی ریاستوں میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جائیں ۔ لہٰذا پارٹی قیادت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ کیٹگری میں آنےوالے پی ٹی آئی کے چیپٹرز میں اگست میں انٹرا پارٹی الیکشن منعقدکرواکر تنظیم کو منتخب کر لیا جائیگا۔ اس لئے جن ریاستوں میں اب اگست میں انٹرا پارٹی الیکشن ہونے جا رہے ہیں ، ان میں پارٹی ممبر شپ کی ڈیڈ لائن 20اگست مقرر کی گئی ہے ۔ ممبر شپ مکمل ہونے کے بعد 31اگستتک ان دو یا تین ریاستوں میں الیکشن کروا دئیے جائیں گے یوں امریکہ میں پارٹی کے ریجنل چیپٹرز میں انتخابی عمل مکمل ہو جائے گا۔
ڈاکٹرعبداللہ ریاڑ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ممبرز جنہوں نے اس سال کی ممبرشپ فیس ادا کی ہوئی ہے اور وہ ممبر ہیں، ان کی ممبر شپ بدستور برقرار ہے۔

PTI USA membership and intraparty elections

Related Articles

Back to top button