خبریںاوورسیز پاکستانیز

شاعر امجد اسلام امجد اپریل میں امریکہ اور کینیڈا کا دورہ کریں گے

انہیں اس دورے کی دعوت پاکستان میں ہونہار لیکن بے سہارا سٹوڈنٹس کے تعلیمی اخراجات میں معاونت کرنے والے ادارے ”کاروان علم یو ایس اے“ کی جانب سے دی گئی ہے

نیوجرسی میں تقریب ہفتہ ، گیارہ اپریل کو شاہی پیلس ، وڈ برج ، نیوجرسی میں جبکہ اتوار، اٹھارہ(18) اپریل کو ٹورنٹو میں منعقد ہو گی۔ دونوں تقاریب کے مہمان خصوصی و کلیدی مقرر امجد اسلام امجد ہونگے،شکور عالم

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان کے عالمی شہرت و ایوارڈ یافتہ شاعر و ادیب امجد اسلام امجد اپریل میں امریکہ اور کینیڈا کا دورہ کریں گے ۔ انہیں اس دورے کی دعوت پاکستان میں ہونہار لیکن بے سہارا سٹوڈنٹس کے تعلیمی اخراجات میں معاونت کرنے والے ادارے ”کاروان علم یو ایس اے“ کی جانب سے دی گئی ہے ۔ امجد اسلام امجد کاروان علم یو ایس اے کے ہونہار و بے سہارا سٹوڈنٹس کی مالی اعانت کے پراجیکٹ کو جاری رکھنے کے سلسلے میں نیویارک (امریکہ) اور ٹورنٹو (کینیڈا) میں ہونیوالے بڑے فنڈ ریزنگ استقبالیہ میں مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر ہوں گے ۔
کاروان علم یو ایس اے کے شکور عالم کے مطابق کاروان علم کی نیوجرسی میں تقریب ہفتہ ، گیارہ اپریل کو شاہی پیلس ، وڈ برج ، نیوجرسی میں جبکہ اتوار، اٹھارہ(18) اپریل کو ٹورنٹو میں منعقد ہو گی۔ دونوں تقاریب کے مہمان خصوصی و کلیدی مقرر امجد اسلام امجد ہونگے ۔
مزید معلومات اور کاروان علم کی دونوں تقارب میں شرکت کے لئے رابطہ کریں

شکور عالم
(732-325-5160)
اجمل چوہدری
(646-824-8695)
کاروان علم یو ایس ا ے

Related Articles

Back to top button