پاکستان

عمران خان نے کابینہ کے بعد سینئر صحافیوں کے ساتھ اس خط کی تفصیلات شئیر کر دیں

عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمان کے ”ان کیمرہ “ اجلاس میں ارکان پارلیمان سے خط کی تفصیلات شئیر کریں گے

اسلام آباد (اردو نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے بعد سینئر صحافیوں کے ساتھ اس خط کی تفصیلات شئیر کر دی ہیں کہ جسے وہ اپنی حکومت کے خلاف ایک بیرونی سازش قرار دے رہے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں خط کے مندرجات شئیرکئے اور بتایا کہ یہ خط پاکستان کے ایک اپنے سفیر کی ایک غیر ملکی سفارتی حکام سے ہونیوالی ملاقات کی تفصیل سے متعلق ہے ۔ وزیر اعظم نے اپنی تفصیلات میں نہ پاکستانی اور نہ ہی غیر ملکی سفارتکار کے نام بتائے

عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمان کے ”ان کیمرہ “ اجلاس میں ارکان پارلیمان سے خط کی تفصیلات شئیر کریں گے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک امپورٹڈ سازش کے ذریعے ان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی ۔
سینئر صحافی جنہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ، کے مطابق وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستانی سفارتکار سے کہا گیا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو پاکستان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی ۔

 

Related Articles

Back to top button