خبریں

چوہدری عامررزاق کا خواجہ محمد آصف کے اعزازمیں عشائیہ

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیت چوہدری عامر رزاق کی جانب سے خواجہ محمد آصف کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نیویارک کا نجی دورہ کیا۔ ان کا یہ نجی دورہ اس لحاظ سے خاموش رہا ہے کہ انہوں نے نیویارک میں زیادہ تر وقت اپنے بچوں اور فیملی کے ساتھ گذارا اور کوئی خاص سیاسی سرگرمی نہیں کی ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیت چوہدری عامر رزاق کی جانب سے خواجہ محمد آصف کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے مقامی عہدیداران روحیل ڈار، رانا سعید،احمد جان،چوہدری عامر رزاق، انور شاہ واسطی، خرم ملک نے شرکت کی ۔خواجہ آصف عشائیہ میں شرکت کے لئے پہنچے تو چوہدری عامر رزاق نے انہیں لیگی ساتھیوں کے ہمراہ خوش آمدید کہا ۔

خواجہ آصف نے لیگی ساتھیوں کو پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال ، پارٹی کے آئندل لائحہ عمل اور فروری میں اعلان کئے جانے والے الیکشن کے بارے میں آگاہ کیا ۔لیگی ساتھیوں کی جانب سے خواجہ محمد آصف کو نیویارک میں خوش آمدید کہا گیا۔

خواجہ محمد آصف جمعرات سات دسمبر کو پاکستان واپس روانہ ہو گئے ۔

Pakistani American community leader and businessman Chaudhry Amir Razaq hosted a dinner in honor of the former Defense Minister, Khawaja Muhammad Asif, in New York.

Throughout the dinner, attendees had the opportunity to receive updates and insights from Khawaja Muhammad Asif, specifically focusing on the upcoming elections and the overall political situation in Pakistan. The event was attended by members of PMLN USA, including Rohail Dar, Rana Saeed, Syed Anwar Wasti, Malik Khuram, and Jan, all graciously hosted by Amir Razaq.

Related Articles

Back to top button