نیویارک(اردو نیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ، ایلیٹ لیموزین کمپنی کے پریذیڈنٹ شفقت چوہدری کی اہلیہ مسرت چوہدری نیویارک میں انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ گذشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور زیر علاج تھیں ۔ ہفتہ ، 27دسمبر کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔
شفقت چوہدری کی اہلیہ مرحومہ کی نما ز جنازہ آئی سی ایل آئی (ICLI Islamic Center) لانگ آئی لینڈ میں اتوار،28دسمبر کو شام چھ بجے ادا کی جائے گی ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی اور دوست احباب کی جانب سے شفقت چوہدری سے ان کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔
Shafqat Chaudhry of Elite Limousine wife passes away in New York



