خبریں

تحریک انصاف کی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

اپیل میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ہونیوالی تمام کاروائی کو کالعدم قرار دیا جائے

اسلام آباد(احسن ظہیر سے) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کردی گئی ہے۔ یہ اپیل پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بابراعوان کے توسط سے اپیل سپریم کورٹ میں  دائر کی گئی ہے۔سپریم کورٹ سے کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا اور اس فیصلے کے تحت تحریک عدم اعتماد پر جوکارروائی ہورہی ہے ،اس کو کالعدم قرار دیا جائے۔نظر ثانی کی اپیل میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پارلیمنٹ کے مور میں مداخلت کے مترادف ہے ۔
سپریم کورٹ کو یہ حق نہیں ہے پارلیمان کے امور میں دخل اندازی دے لہٰذا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور اس فیصلے کے تحت قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی جو بھی کارروائی ہورہی ہے اس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

دریں اثناءیہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ حکومت نے سفیر کا مراسلہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ساتھ شئیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا ۔

Related Articles

Back to top button