امیگریشن نیوزپاکستان

صدر ٹرمپ کی12ممالک پر عائد سفری پابندیوں کا آغاز ہو گیا

Trump’s Travel Ban on 12 Countries Takes Effect as National Guard Deployment Sparks Tension in California

ٹرمپ انتظامیہ کے سفری پابندیوں کے فیصلے کے ساتھ ساتھ لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے بعد صورتحال کشیدہ ہو رہی ہے ، گورنر کیلی فورنیا کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جن افریقی اور مشرق وسطیٰ کے 12ممالک کے جزوی اور مکمل سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں، ان پابندیوں کا اطلاق سوموار 9جون سے شروع ہو گیا ہے ۔ صدر ٹرمپ کے اس فیصلے پر ملک میں ان کے سیاسی مخالفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی ان پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ ان پابندیوں کی وجہ سے متعلقہ ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی بڑی مشکلات اور کاروباری معاملات میں نقصانات کا سامنا ہوگا۔
اس دوران امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں امیگریشن پالیسیوں کے نفاذ کے مسلہ پر صورتحال بدستور کشیدہ ہے ۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے لاس اینجلس میں دو ہزار نیشنل گارڈز تعینات کر دئیے گئے ہیں جبکہ کیلی فورنیا سٹیٹ کے گورنرگیون نیوزوم نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیشنل گارڈز تعینات کرنے کے صدر کے فیصلے کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرنے جا رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ صدر کا یہ اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ۔
امریکہ بھر میں صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر سختی سے عملدرامد کیا جا رہا ہے ۔ امیگریشن حکام کی جانب سے امریکہ میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ ہی جاری نہیں ہے بلکہ امیگریشن کیسوں میں بھی سختی کی صورتحال سامنے آرہی ہے ۔ امیگریشن کیسوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور غلط بیانی یا کیس میں کسی بھی کمی کی وجہ سے شادی ، اسائلم، گرین کارڈز اور حتیٰ کی سٹیزن شپ کے کیسوں کے مسترد کئے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں امیگریشن سے متعلق اہم ترین خبروں کے لئے اس لنک کو کلک کریں

 

Trump’s Travel Ban on 12 Countries Takes Effect as National Guard Deployment Sparks Tension in California

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button