کینیڈا میں ریڈ لپ سٹک اینڈ بگ سکرین کا کلچرل پروگرا م، فیصل قریشی کی خصوصی شرکت
Faisal Qureshi Captivates Calgary Audience at Red Lipstick Cultural Celebration
کینیڈا میں ریڈ لپ سٹک اینڈ بگ سکرین کا کلچرل پروگرا م، فیصل قریشی کی خصوصی شرکت
کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی کا یادگار ثقافتی پروگرام رنگوں، خوشیوں اور ستاروں کی چمک ، اداکار فیصل قریشی مہمانِ خصوصی تھے ، ریڈ لپ سٹک انٹرٹینمنٹ کے سی اوسلیمان بٹ کی امریکہ سے خصوصی شرکت
فیصل قریشی نے اپنے فنی سفر، کامیابیوں اور جدوجہد پر کھلی گفتگو کی، سلیمان بٹ نے ریڈ لپ سٹک انٹرٹیمنٹ کے تحت جلد ریلیز ہونیوالی فلم اور دیگر فلمی پراجیکٹ کی تفصیل پہلی بار بیان کیں
سلمان بٹ نے بتایا کہ اُن کی ریلیز ہونیوالی پہلی فلم کو اداکارہ و ڈائریکٹر شان نے ڈائریکٹ کیا ، فلم میں اداکارہ میرا اور سونیا حسین سے ایسا کام لیا گیا کہ جو شائقین مدتوں یاد رکھیں گے
کیل گری ، کینڈا میں کلچرل پروگرام کے انعقاد میں بگ سکرین کی چیف ایگزیکٹو نبیلہ خان نے خصوصی کردار کیا، تقریب میں ساو¿تھ ایشین کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی شرکت
شو کی اصل رونق اس وقت دوبالا ہوئی جب چاہت فتح علی خان اپنی منفرد اور مزاحیہ پرفارمنس کے ساتھ اسٹیج پر جلوہ گر ہوئے، ہال قہقہوں سے گونج اٹھا، فیصل قریشی سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے
کینیڈا ( اردو نیوز) کیلیگری، کینیڈا میں ریڈ لپ سٹک آرٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ اینڈ بیگ سکرین پروڈکشن کے زیر اہتمام ایک شاندار اور یادگار ثقافتی پروگرام رنگوں، خوشیوں اور ستاروں کی چمک کے ساتھ منعقد ہوا جس میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ فنکار فیصل قریشی خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔ تقریب میں ریڈ لپ سٹک کے چیف اگزیکٹو سلیمان بٹ امریکہ سے شریک ہوئے ۔کیل گری ، کینڈا میں کلچرل پروگرام کے انعقاد میں بگ سکرین کی چیف ایگزیکٹو نبیلہ خان نے خصوصی کردار کیا، تقریب میں ساو¿تھ ایشین کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے چاہت فتح علی خان کلچرل شو کی خوشیوں میں مسکراہٹوں کے رنگ بکھر دئیے ۔
تقریب کا سب سے نمایاں اور دلکش پہلو وہ بھرپور پذیرائی تھی جو مہمان خصوصی فیصل قریشی اور ریڈ لپ سٹک کے محمد سلیمان بٹ کو ملی، جنہوں نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔تقریب میں پاکستان کے لیجنڈری اداکار فیصل قریشی مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے اپنے فنی سفر، کامیابیوں اور جدوجہد کی کھلی گفتگو سے حاضرین کے دل جیت لیے۔ ان کی سادگی، عاجزی اور نرم گفتاری نے سامعین کو بے حد متاثر کیا۔ لوگ طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر ان کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے، آٹوگراف لیتے رہے اور گفتگو کا موقع ملنے پر اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرتے رہے۔
شو کی اصل رونق اس وقت دوبالا ہوئی جب چاہت فتح علی خان اپنی منفرد اور مزاحیہ پرفارمنس کے ساتھ اسٹیج پر جلوہ گر ہوئے۔ ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔ تاہم اس شام میں ایک خاص چمک اس وقت آئی جب فیصل قریشی کی آمد کا اعلان ہوا۔
امریکہ سے خصوصی طور پر پرواز بھر کر شامل ہونے والے سلیمان بٹ نے اپنی شخصیت، کمیونٹی سے محبت اور میڈیا انڈسٹری سے وابستگی کے باعث تقریب کو ایک خصوصی شان بخشی۔ حاضرین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور کئی شرکاءنے انہیں مستقبل میں بڑے عالمی ایونٹس کا بہترین نمائندہ قرار دیا۔سلمان بٹ نے بتایا کہ اُن کی ریلیز ہونیوالی پہلی فلم کو اداکارہ و ڈائریکٹر شان نے ڈائریکٹ کیا ، فلم میں اداکارہ میرا اور سونیا حسین سے ایسا کام لیا گیا کہ جو شائقین مدتوں یاد رکھیں گے ۔ تقریب میں معروف کینیڈین کمپنی فیجی کینیڈا فیوژن بیٹس کے نیلش پرساد نے فیصل قریشی اور سلیمان بٹ کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی ایوارڈز پیش کئے ۔
مقامی فنکاروں نے بھی اپنی بہترین پرفارمنسز پیش کر کے شرکاءسے خوب داد سمیٹی۔ اسٹیج کی میزبانی جلال اسماعیل لڈک اور پریا دادرا نے انتہائی پروفیشنل انداز میں کی، جنہوں نے اپنے روایتی وقار، اعتماد اور پرکشش پیشکش سے پروگرام کو رواں رکھا۔
منتظمین نے مہمانوں، فنکاروں، میزبانوں، رضاکاروں اور خاص طور پر شاندار سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:”آپ کی محبت، جوش اور تعاون نے اس رات کو حقیقتاً ناقابلِ فراموش بنا دیا۔ آپ سب کے بغیر یہ تقریب کبھی مکمل نہیں ہو سکتی تھی۔“
تقریب کے اختتام پر شرکاءخوشگوار یادیں، سیلفیاں، مسکراہٹیں اور آئندہ ملاقات کے وعدوں کے ساتھ گھر روانہ ہوئے۔ کیلیگری کی پاکستانی کمیونٹی آئندہ بھی ایسے ہی بڑے اور تاریخی ایونٹس کے انعقاد کے لیے پ±رجوش نظر آئی۔
Faisal Qureshi Captivates Calgary Audience at Red Lipstick Cultural Celebration
Calgary, Canada — A vibrant and memorable cultural spectacle lit up Calgary as Red Lipstick Art & Entertainment and Big Screen Production hosted a star-studded community event featuring Pakistan’s legendary actor Faisal Qureshi as the guest of honour.
Red Lipstick Entertainment CEO Suleman Butt flew in from the United States specially to attend the program, adding further prestige to the evening. Big Screen’s Chief Executive Nabeela Khan played a pivotal role in organizing the show, which drew a large crowd from the South Asian community.
Faisal Qureshi captivated the audience with an open and heartfelt conversation about his artistic journey, struggles, and achievements. His humility and warmth impressed attendees, many of whom stood in long lines for photos, autographs, and a chance to speak with him.
Entertainment icon Chahat Fateh Ali Khan elevated the evening’s energy with his unique comedic performance, filling the hall with laughter and applause.
Suleman Butt shared exclusive details about Red Lipstick Entertainment’s upcoming film projects. He revealed that his first feature film has been directed by renowned filmmaker Shaan, and stars Meera and Soniya Hussain, whose performances he said audiences will remember for years.
Canadian media personality Nelesh Prasad of Fiji Canada Fusion Beats presented special awards to Faisal Qureshi and Suleman Butt in recognition of their artistic contributions.
Local artists also delivered standout performances, while hosts Jalal Ismail Ladak and Priya Dadra kept the show flowing with professional charm and confidence.
Organizers thanked all participants, performers, volunteers, and the lively audience whose enthusiasm made the night unforgettable. Attendees left with smiles, selfies, and cherished memories, expressing excitement for future large-scale cultural events in Calgary’s Pakistani community.



