جمہوری عمل میں حصہ لینا صرف ہمارا حق نہیں بلکہ ذمہ داری بھی ہے،ڈاکٹر ابرار ندیم،کامران خان
Dr. Abrar Nadeem: Jack Ciattarelli’s Priorities Mirror Our Community’s Beliefs in Faith, Respect, and Safety
جمہوری عمل میں حصہ لینا صرف ہمارا حق نہیں بلکہ ذمہ داری بھی ہے،ڈاکٹر ابرار ندیم ، کامران خان
تمام امیدواروں کی پالیسیوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد محسوس ہوا کہ چٹا ریلی کی ترجیحات اور اقدار، مذہبی آزادی، ثقافتی احترام، خاندانی اقدار اورمحفوظ ماحول کے حوالے سے، ہماری کمیونٹی کے قریب ہیں، ڈاکٹر ابرار ندیم
نیوجرسی ( اردو نیوز)امریکی ریاست نیوجرسی میں پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم مسلمز فار جیک کے قائدین اور جیک چٹا ریلی کی انتخابی مہم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے مسلم کمیونٹی ڈاکٹر ابرار ندیم اور کامران خان نے نیوجرسی کی مسلم امریکن کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ چار نومبرکو گورنر نیوجرسی کے الیکشن میں جیک چٹا ریلی کو ووٹ دیں۔
ڈاکٹر ابرار ندیم اور کامران خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمہوری عمل میں حصہ لینا صرف ہمارا حق نہیں بلکہ ذمہ داری بھی ہے،کیونکہ ریاست کے فیصلے ہماری فیملیز، کاروبار، مذہبی اداروں اور آنے والی نسلوں پر براہِ راست اثر اندازہوتے ہیں۔
ڈاکٹر ابرار ندیم اور کامران خان نے کہا کہ تمام امیدواروں کے مو¿قف اور پالیسیوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد انہیں محسوس ہوا کہ چٹا ریلی کی ترجیحات اور اقدار، مذہبی آزادی، ثقافتی احترام، خاندانی اقدار اورمحفوظ ماحول کے حوالے سے، ہماری کمیونٹی کے قریب ہیں۔ اسی لیے ہم ذاتی طور پر ان کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ ارلی ووٹنگ یا میل ان بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ ڈالیں، اور اگر ممکن نہ ہو تو الیکشن کے دن ضرور ووٹ کریں۔
ڈاکٹر ابرار ندیم کا کہنا تھا کہ اگر ہم خاموش رہے تو دوسرے لوگ ہمارے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ نیوجرسیکو بہتر سمت میں لے جانے کے لیے مثبت قیادت اور جواب دہ حکومت کی ضرورت ہے۔”سوچ سمجھ کر ووٹ دیں، نیت کے ساتھ ووٹ دیں۔“
Dr. Abrar Nadeem: Jack Ciattarelli’s Priorities Mirror Our Community’s Beliefs in Faith, Respect, and Safety



