گورنر کیلی فورنیا کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار کانگریس مین ایرک سوال ویل کامستعفی ہونے کا اعلان
الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے ان کا مقابلہ کریں گے،تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے ماضی میں کچھ غلط فیصلے کیے جن کی ذمہ داری وہقبول کرتے ہیں۔

نیویارک (اردو نیوز)ایرک سوال ویل نے کانگریس کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔اپنے جاری کردہ تحریری بیان میں انہوں نے ماضی کی غلطیوں پر اپنے اہلِ خانہ، عملے اور حلقے کے عوام سےمعذرت کی۔
اپنے بیان میں ایرک سویل ویل نے کہا کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے سنگین الزامات کو غلط قرار دیتےہوئے ان کا مقابلہ کریں گے، تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے ماضی میں کچھ غلطفیصلے کیے جن کی ذمہ داری وہ قبول کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خلاف فوری اخراج کے لیے ووٹنگ کی کوششیں کی جا رہی تھیں، جسے انہوںنے بغیر مکمل قانونی عمل کے نامناسب قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ بھی درست نہیں کہ ان کے حلقے کےعوام ان کی ذمہ داریوں سے توجہ ہٹنے کا شکار ہوں۔
بیان کے مطابق، انہوں نے کانگریس کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوامی خدمات کا عمل متاثر نہہو۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی غیر موجودگی میں ان کا عملہ 14ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کے عوام کیخدمت جاری رکھے گا۔



