پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم نمائندہ تنظیم APPACکا امریکہ ، ایران جنگ بندی کا خیر مقد م، پاکستانی قیادت کو خراج تحسین
APPAC Hails US-Iran Ceasefire, Praises Pakistan Leadership for Diplomatic Role in Securing Historic Truce
پاکستان کی حکومت نے وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، اور نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک تاریخی جنگ بندی کو ممکن بنانے کے لیے مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا، ڈاکٹر اعجاز احمد ،ریذیڈنٹ ڈاکٹر پرویز اقبال، اسد چوہدری
نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( اے پی پیک ۔APPAC) کی جانب سے ایران ،امریکہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور توقع ظاہر کی گئی ہے کہ دو ہفتے کی جنگ بندی مستقل جنگ بندی ثابت ہو گی اور پائیدار امن کی کوششیں اپنا منطقی انجام کو پہنچیں گی ۔ ’اے پی پیک‘ کے چئیرمین ڈاکراعجاز احمد، پریذیڈنٹ ڈاکٹر پرویز اقبال اور ڈائریکٹر میڈیا اسد چوہدری اور بورڈ ممبرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کی جانب سے کلیدی کردار ادا کرنے پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس پیش رفت سے مشرقِ وسطیٰ میں جامع امن کی راہ ہموار ہوگی۔
امریکن پاکستان پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا، ”پاکستانی نژاد امریکی ہونے کے ناطے ہمیں اس کامیابی پر بے حد فخر ہے۔“بیان میں مزید کہا گیا، “ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک تاریخی موڑ ہے جس نے نہ صرف فوری تباہی کو ٹالا ہے بلکہ دیرپا امن، پائیدار معاشی ترقی اور ایک ایسے مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے جہاں پورا خطہ ہم آہنگی، تعاون اور ترقی کے ساتھ آنے والی نسلوں تک خوشحال رہ سکے۔“
چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد اور بورڈ ممبر و ڈائریکٹر میڈیا ریلیشنز اسد چوہدری نے امید ظاہر کی کہ یہ امن کی کوشش علاقائی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی اور کئی مسلم اکثریتی ممالک کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت نے وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، اور نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک تاریخی جنگ بندی کو ممکن بنانے کے لیے مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا۔
APPAC Hails US-Iran Ceasefire, Praises Pakistan Leadership for Diplomatic Role in Securing Historic Truce
A big day for World Peace! pic.twitter.com/HsqbANM0k4
— The White House (@WhiteHouse) April 8, 2026
With the greatest humility, I am pleased to announce that the Islamic Republic of Iran and the United States of America, along with their allies, have agreed to an immediate ceasefire everywhere including Lebanon and elsewhere, EFFECTIVE IMMEDIATELY.
I warmly welcome the…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026



