پاکستاناوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

بشیر قمر کی قیادت میں PACOLIکے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری

PACOLI Oath-Taking Ceremony Held; Chairman Bashir Qamar Administers Oath to Newly Elected Officials

”پاکولی“ کی حلف برداری کی تقریب میں تنظیم کے چئیر مین بشیر قمر نے صدر شیخ توقیر الحق سمیت نو منتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا، پاکستان کے یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ، نیویارک “ ( پاکولی۔PACOLI) کے نو منتخب عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے ۔پاکولی کے زیر اہتمام تقریب حلف برداری کے ساتھ ساتھ پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے سلسلے میں بھی خصوصی تقریب منائی گئی جس میں وطن عزیز کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ اس موقع پر پاکستان کے یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور تقریب پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔
پاکولی کے نومنتخب عہدیداران میں بشیر قمر چئیرمین و بانی، توقیر الحق صدر، صفدر ہمایوں قریشی سینئر نائب صدر،شاہد رانجھا نائب صدر ،جمال ظفر نائب صدر،آدم اعظم جنرل سیکرٹری،حنیف رحمان جوائنٹ سیکرٹری، سلمان ظفر کمپٹرولر، تسنیم قمرمیڈیا کوآرڈینینٹر،عتیق قادری ایگزیکٹو ڈائریکٹر،سید وسیم ڈائریکٹر،چودھری فیصل محمود ڈائریکٹر، شہزاد الحق ڈائریکٹر، عائشہ باری ڈائریکٹر، سید اظفر زیدی ڈائریکٹر،شگفتہ خان ڈائریکٹر، یوسف سجاد ڈائریکٹر، شبنم آغا ڈائریکٹر، ارشد حسین ڈائریکٹر ،اشتیاق خان ڈائریکٹر، محمد سلیم ڈائریکٹر ،ولید رانجھا یوتھ ڈائریکٹر،سفیان قریشی یوتھ ڈائریکٹر، ایلسا مسعود یوتھ ڈائریکٹر،رایبل الحق یوتھ ڈائریکٹر،دانیال ندیم یوتھ ڈائریکٹر،فجر زیدی یوتھ ڈائریکٹر ،حمزہ خان یوتھ ڈائریکٹر، احسن خان یوتھ ڈائریکٹر شامل ہیں۔ لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں منعقدہ ”پاکولی“ کی حلف برداری کی تقریب میں تنظیم کے چئیر مین اور بانی بشیر قمر نے صدر شیخ توقیر الحق سمیت نو منتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض آدم اعظم نے ادا کئے اور تقریب کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک کلام اور امریکہ اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہوا۔

PACOLI Celebrates Pakistan’s 78th Independence Day in New York

حلف لینے کے بعد بشیر قمر کی جانب سے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی گئی اور توقع کا اظہار کیا گیا کہ وہ پاکولی کو کمیونٹی کی ایک موثر اور نمائندہ تنظیم بنانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ پاکولی کے نو منتخب عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور تنظیم کو موثر اور فعال بنائیں گے ۔چیئرمین بشیر قمرنے مزید کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ “پاکولی” گزشتہ چار دہائیوں سے پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر رہی ہے اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
تقریب میں پاکولی کے عہدیداروں کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بشیر قمر کا کہنا تھا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ “پاکولی” کمیونٹی کو سیاست، طب، انجینئرنگ، قانون اور آرٹس سمیت ہر میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی۔
صدر شیخ توقیر الحق کا کہنا تھا کہپاکولی نوجوانوں کو امریکی سیاست میں فعال کردار دینے کے لیے تیار کر رہی ہے تاکہ وہ مستقبل میں مین اسٹریم میں پاکستان اور کمیونٹی کی نمائندگی کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم نوجوانوں کو امریکی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار کر رہی ہے تاکہ وہ مستقبل میں مین اسٹریم میں پاکستان اور کمیونٹی کی نمائندگی کر سکیں۔
تقریب میں نیو یارک سٹی کے میئر کی ایڈوائزر عطیہ شہناز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جنہوں نے “پاکولی”  کے کردار کو سراہا اور نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی۔
حلف برداری اور یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آدم اعظم،صفدر قریشی، عتیق قادری،عتیق صدیقی ، شاہد رانجھا اور دیگر کمیونٹی قائدین کا کہنا تھا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ہر پلیٹ فارم پر موثر نمائندہ کے لئے کمیونٹی پاکولی کا ساتھ دے اور تنظیم میں شمولیت اختیار کرے ۔
تقریب کے دوسرے مرحلے میں جشن آزادی پاکستان منایا گیا جس میں پاکولی کے عہدیداران نے تمام شرکاءکے ساتھ مل کو پاکستان کے جشن آزادی کا کیک کاٹا اور کہا کہ ہم اس عہد کے ساتھ جشن آزادی منا رہے ہیں کہ امریکہ میں سبز ہلالی پرچم اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

PACOLI Oath-Taking Ceremony Held; Chairman Bashir Qamar Administers Oath to Newly Elected Officials

Related Articles

Back to top button