نیویارک کے علاقے کوینز میں 12 سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی، 72 سالہ ناظم الدین شخص گرفتار
پولیس نے گرفتار شخص کی شناخت ناظم الدین کے نام سے کی ہے، جو کوئنز کے پتے پر رہتا ہے، جنسی زیادتی اور بچے کے لیے نقصان دہ انداز میں برتاو¿ کرنے کے الزامات عائد
نیویارک کے علاقے کوینز میں 12 سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی، 72 سالہ شخص گرفتار
پولیس نے گرفتار شخص کی شناخت ناظم الدین کے نام سے کی ہے، جو کوئنز کے پتے پر رہتا ہے، جنسی زیادتی اور بچے کے لیے نقصان دہ انداز میں برتاو¿ کرنے کے الزامات عائد
نیویارک ( اردونیوز) نیویارک کے علاقے کوینزمیں 12 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے واقعے کے الزام میں 72 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔نیویارک پولیس کے مطابق کوئنز چائلڈ ابیوز اسکواڈ نے جمعرات 8 اکتوبر 2026 کو 72 سالہ ناظم الدین کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ 112 پریسنکٹ کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس نے گرفتار شخص کی شناخت ناظم الدین کے نام سے کی ہے، جو کوئنز کے 94-14 75 اسٹریٹ کے پتے پر رہتا ہے۔ناظم الدین پر جنسی زیادتی اور بچے کے لیے نقصان دہ انداز میں برتاو¿ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس نے دیگر ممکنہ متاثرین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سامنے آئیں۔پولیس کے مطابق معلومات دینے والے افراد نیویارک پولیس کی سیکس کرائمز ہاٹ لائن
1-212-267-7273
یا کرائم اسٹاپرز ہاٹ لائن
1-800-577-TIPS (8477)
پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ آن لائن بھی معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ تمام کالز اور اطلاعات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا۔



