نیویارک میں احمد وقاص ریاض کا سینئر صحافی سہیل وڑائچ کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیہ
کالم نویس و سابق وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض کےسینئر صحافی سہیل وڑائچ کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں صحافیوں اور کمیونٹی قائدین کی شرکت
کالم نویس و سابق وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض کےسینئر صحافی سہیل وڑائچ کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں صحافیوں اور کمیونٹی قائدین کی شرکت
نیویارک (اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت ، سینئر کالم نویس اورسابق وزیر اطلاعات پنجاب چوہدری وقاص ریاض کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے روزنامہ جنگ اور جیوٹی وی کے سینئر صحافی و اینکر پرسن چوہدری سہیل وڑائچ کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ دیا جس میں بڑی تعداد میں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور منیر احمد خان سمیت اہم کمیونٹی قائدین نے شرکت کی۔
استقبالیہ میں شرکت کے لئے سہیل وڑائچ تقریب میں پہنچے تو احمد وقاص ریاض سمیت شرکاءنے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں تقریب اور نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا ۔استقبالیہ تقریب میں نظامت کے فرائض معوذ اسد صدیقی نے انجام دئیے ۔ احمد وقاص ریاض نے سہیل وڑائچ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر سہیل وڑائچ کا نام ، پاکستان کے اہم صحافیوں میں شمار ہوتا ہے ۔ پاکستانی سیاست اور مجموعی حالات پر ان کی ہمیشہ گہری نظر رہی ہے ۔
سہیل وڑائچ نے احمد وقاص ریاض کا عزت افزائی اور پذیرائی پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بہت مشکور ہیں کہ جنہوں نے نیویارک میں اپنے استقبالیہ میں انہیں پاکستانی امریکن میڈیا کے دوستوںاور کمیونٹی کی اہم شخصیات سے ملاقات کا موقع فراہم کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران سہیل وڑائچ نے پاکستان کے داخلی اور عالمی حالات پر غیر رسمی بات چیت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ نفرت کی سیاست سے بظاہر کامیابیوں تو ہوتی ہیں لیکن بالآخر یہ کوئی کام نہیں آتی ۔ نفرت کی سیاست کو ختم کرکے تعمیری اور مثبت سیاست کی ضرورت ہے ۔ عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی جنگوں سے ہمیں ایک ہی سبق سیکھنا چاہئیے کہ اگر ہماری معیشت دوسروں کی محتاج ہو گی تو ہمیں کسی نہ کسی صورت میں ، کسی نہ کسی حد تک ، غیروں کی بات ماننا ہو گی ۔ ہمیں معیشت ہی نہیں، سائنس ، ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں ترقی کرنا ہو گی ۔
تقریب میں شرکاءکی جانب سے سہیل وڑائچ کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور احمد وقاص ریاض کاشکریہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے سہیل وڑائچ کے ساتھ ان کی ملاقات کا اہتمام کروایا۔



