صحافی زاہد شہباز سے کمیونٹی رہنما سرور چوہدری کا رابطہ ، زاہد شہباز بحالی صحت کے مرکز میں ہیں
سرور چوہدری کے مطابق ، وہ کچھ عرصہ سے زاہد شہباز سے رابطے کی کوشش میں تھے، یکم اکتوبر کو اُن کی فون پر زاہد شہباز سے خو د بات ہوئی
صحافی زاہد شہباز سے کمیونٹی رہنما سرور چوہدری کا رابطہ ، زاہد شہباز بحالی صحت کے مرکز میں ہیں
سرور چوہدری کے مطابق ، وہ کچھ عرصہ سے زاہد شہباز سے رابطے کی کوشش میں تھے، یکم اکتوبر کو اُن کی فون پر زاہد شہباز سے خو د بات ہوئی ۔ زاہد شہباز جنہوں ابھی بولنے میں مشکل ہے
سرور چوہدری کے مطابق ، زاہد شہباز اور اُن کی صاحبزادی نے بتایا کہ زاہد شہباز ، میری لینڈ میں بحالی صحت کے سنٹر ( ری ہیب سنٹر) میں منتقل کر دئیے گئے ہیں جہاں اُن کی سپیچ تھیراپی اور فزیو تھیراپی جاری ہے
نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن صحافی اور پاک وطن ٹی وی اور آن لائن نیوز پیپرکے پریذیڈنٹ اور ایڈیٹرسید زاہد حسین شہباز سے کمیونٹی رہنما سرور چوہدری کا جمعرات یکم اکتوبر ،کو فون پر رابطہ ہوا ہے ۔ سرور چوہدری کے مطابق ، وہ کچھ عرصہ سے زاہد شہباز سے رابطے کی کوشش میں تھے، یکم اکتوبر کو اُن کی فون پر زاہد شہباز سے خو د بات ہوئی ۔ زاہد شہباز جنہوں ابھی بولنے میں مشکل ہے، نے بات کی لیکن اُن کے ساتھ موجود، اُن کی صاحبزادی بھی ساتھ اُن کی خیریت اور صحت کے بارے میں بتاتی رہی ۔
سرور چوہدری کے مطابق ، زاہد شہباز اور اُن کی صاحبزادی نے بتایا کہ زاہد شہباز ، میری لینڈ میں بحالی صحت کے سنٹر ( ری ہیب سنٹر) میں منتقل کر دئیے گئے ہیں جہاں اُن کی سپیچ تھیراپی اور فزیو تھیراپی جاری ہے جو کہ اُن کی بول چال اور نقل و حرکت کی بحالی تک جاری رہے گی ۔
سرور چوہدری نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ زاہد شہباز کو صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں اور انہیں جلد از جلد مکمل صحت یاب کریں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تقریبا ً دو ماہ سے زائد عرصے سے زاہد شہباز ، پاکستان میں اپنے بھائی کی اچانک انتقال کی اطلاع ملنے کے بعد ، میری لینڈ ریاست اپنی بیٹی کے پاس گئے جہاں بتایا گیا کہ انہیں سٹروک ہوا جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہوئے اور زیر علاج رہے ۔
زاہد شہباز کی گذشہ تقریباً ایک ماہ سے خیریت دریافت کرنے کے لئے ،ان کے دوست احباب ، اُن سے رابطے کی کوشش میں تھے لیکن کسی کا کوئی رابطہ نہیں تھا اور نہ ہی کوئی اطلاع تھی، اس دوران کمیونٹی رہنما سرور چوہدری کی جانب سے ان سے رابطے اور بات چیت کی اطلاع سامنے آئی ہے ۔
ہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتہ قبل وٹس ایپ اور فیس بک پر اُن کا سٹیٹس ، اپ ڈیٹ کیا گیا جس میں میری لینڈ کے جان ہاپکن ہسپتال کی تصویر لگائی گئی تھی ۔
Journalist Zahid Shahbaz in Maryland Rehabilitation Center, Sarwar Chaudhry Confirms Phone Contact
Community leader Sarwar Chaudhry says he spoke with Zahid Shahbaz by phone on October 1; Shahbaz is receiving speech and physical therapy and is still experiencing difficulty speaking.



