بین الاقوامیپاکستان

نیویارک میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر شاندار جشن، پاکستانی کمیونٹی کا مسلح افواج کو خراجِ تحسین

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹوز کی پذیرائی بھی کی گئی

نیویارک کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین جو کہ ”لٹل پاکستان“ بھی کہلاتا ہے، پر پاکستانی امریکن کمیونٹی نے پر جوش انداز میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منائی، مسلح افواج اور قومی قیاد ت خراج تحسین پیش کیا
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹوز کی پذیرائی بھی کی گئی، خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی ایوارڈز پیش کئے گئے
تقریب میں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی ، طیبہ سلطانہ ، کاشف حسین ، انسپکٹر عدیل رانا، ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر، ڈپٹی انسپکٹر اویس خانزادہ ، ڈپٹی انسپکٹر آصف اقبال ، کیپٹن ضیغم عباس، کیپٹن عدنان احمد، سارجنٹ عمر شریک

نیویارک ( اردونیوز) نیویارک کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین جو کہ ”لٹل پاکستان“ بھی کہلاتا ہے، پر پاکستانی امریکن کمیونٹی نے پر جوش انداز میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منائی اور دفاع پاکستان کا جرات و بہادری سے مقابلہ کرنے پر مسلح افواج کی قیادت اور جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ معرکہ حق کی سالگرہ کے موقع پر جشن کا اہتمام پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن کمیونٹی امپاورمنٹ “ ( پیس ۔PACE) کے زیر اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹوز کی پذیرائی بھی کی گئی اور ان کی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی ایوارڈز پیش کئے گئے ۔

تقریب میں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی ، پنسلوینیا سٹیٹ سے سٹیٹ سینیٹر کی امیدوار کونسل وومین طیبہ سلطانہ ، ڈپٹی پبلک ایڈوکیٹ کاشف حسین کے علاوہ پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹو انسپکٹر عدیل رانا، ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر، ڈپٹی انسپکٹر اویس خانزادہ ، ڈپٹی انسپکٹر آصف اقبال ، کیپٹن ضیغم عباس، کیپٹن عدنان احمد، سارجنٹ عمر خطاب نے شرکت کی ۔نیویارک سٹی پبلک ایڈووکیٹ آفس کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹوز کو خصوصی سائٹیشنز بھی پیش کی گئیں۔تقریب کا آغاز کرتے ہوئے قاری اعجاز الحسینی نے تلاوت قرآن جبکہ اصغر چشتی نے نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں پاکستان اور امریکہ کے ترانے بجائے گئے ۔
معرکہ حق کے منتظمین اور ”پاکستانی امریکن کمیونٹی امپاورمنٹ “ کے قائدین شیخ اشفاق، چوہدری مقصود الٰہی ، جہانزیب گوندل ، ندیم عارف بٹ ، یوسف مغل ، چوہدری صداقت علی، طارق احسان بٹ، اور مشتاق احمد کمبوہ نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر پاکستانی مسلح افواج اور قومی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور کھڑے رہے گی ۔

Marka e Haq, Urdu News USA

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button