پاکستانبین الاقوامی

یو ایس امیگریشن کی جانب سے غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے دوبارہ سخت وارننگ

امیگریشن حکام کے مطابق سیلف ڈیپورٹ کی سہولت ان افراد کے لیے ہے جو خود رضاکارانہ طور پر واپسی چاہتے ہیں

امیگریشن حکام کے مطابق سیلف ڈیپورٹ کی سہولت ان افراد کے لیے ہے جو خود رضاکارانہ طور پر واپسی چاہتے ہیں

واشنگٹن (اردو نیوز) امریکی امیگریشن حکام نے ایک بار پھر امریکہ میں موجود غیر قانونی تارکینِ وطن کو خبردار کیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں، ورنہ گرفتاری اور ڈیپورٹیشن (ملک بدری) کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔امیگریشن حکام کے مطابق ایسے افراد کے لیے “سیلف ڈیپورٹ” یعنی خود رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑنے کا آپشن موجود ہے، جس کے ذریعے وہ قانونی کارروائی اور سخت سزاو¿ں سے بچ سکتے ہیں۔
حکام نے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے کسٹمز اینڈ بارڈر پٹرول کی موبائیل ایپ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے افراد گھر بیٹھے اپنا ریکارڈ جمع کروا سکتے ہیں اور واپسی کے عمل کو مکمل کر سکتے ہیں۔یو ایس امیگریشن حکام کے مطابق کسٹمز اینڈ بارڈر پٹرول کی موبائیل ایپ کے طریقہ کار کے تحت سب سے پہلے موبائل پر ایپ ڈاو¿ن لوڈ کریں ، اپنی پسندیدہ زبان منتخب کریں، ضروری معلومات اور حالیہ تصویر اپ لوڈ کریں، اگر خاندان ساتھ جا رہا ہو تو ان کی معلومات بھی شامل کریں، تمام تفصیلات جمع کروا کر درخواست جمع کروادیں۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ سہولت ان افراد کے لیے ہے جو خود رضاکارانہ طور پر واپسی چاہتے ہیں، تاکہ وہ قانونی کارروائی اور گرفتاری سے بچ سکیں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر افراد اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھاتے تو پھر امیگریشن قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

US Warns Undocumented Migrants to Self-Deport or Face Deportation

 

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button