برطانیہ؛پناہ گزینوں کے لیے نئے محفوظ اور قانونی راستے کھولنے کا اعلان
نئے راستے برطانیہ کی امیگریشن پالیسی کا حصہ ہیں، جن کا مقصد شفافیت، کنٹرول اور انسانی ہمدردی کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے،ہوم آفس
برطانیہ؛پناہ گزینوں کے لیے نئے محفوظ اور قانونی راستے کھولنے کا اعلان
نئے راستے برطانیہ کی امیگریشن پالیسی کا حصہ ہیں، جن کا مقصد شفافیت، کنٹرول اور انسانی ہمدردی کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے،ہوم آفس
لندن(اردونیوز) برطانیہ کے ہوم آفس نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کے لیے نئے محفوظ اور قانونی راستے متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے وہ کمیونٹی اسپانسرشپ، تعلیم (اسٹوڈنٹ) اور ورک روٹس کے تحت برطانیہ میں داخل ہو سکیں گے۔ہوم آفس کے مطابق ان نئے پروگرامز کا آغاز ابتدائی طور پر محدود تعداد سے کیا جائے گا، اور وقت کے ساتھ اسے مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ تمام درخواست دہندگان کی سخت سیکیورٹی اسکریننگ کی جائے گی جبکہ صرف منظور شدہ اسپانسرز ہی اس نظام کا حصہ بن سکیں گے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ نظام کا فائدہ صرف حقیقی اور مستحق پناہ گزینوں کو پہنچے۔
برطانوی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایک ایسا منظم اور محفوظ نظام قائم کرنا ہے جو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حقیقی پناہ گزینوں کی مدد کرے، جبکہ کسی بھی قسم کے غلط استعمال اور بدعنوانی کو روکا جا سکے۔ہوم آفس نے مزید کہا کہ یہ نئے راستے برطانیہ کی امیگریشن پالیسی کا حصہ ہیں، جن کا مقصد شفافیت، کنٹرول اور انسانی ہمدردی کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے۔
UK Opens New Safe Legal Routes for Refugees



