امیر العظیم اپنے نام کی طرح عظیم تھے ، شمس الزمان
امیر اعظیم کی تمام زندگی دین کی خدمت اور خدمت کی سیاست کی بنیاد پر جدوجہد میں گذری ، شمس الزمان
امیر العظیم اپنے نام کی طرح عظیم تھے ، شمس الزمان
امیر العظیم کی تمام زندگی دین کی خدمت اور خدمت کی سیاست کی بنیاد پر جدوجہد میں گذری ، شمس الزمان
نیویارک ( اردو نیوز) پاک امریکن سوسائٹی یو ایس اے کے صدر اور پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کے سابق سیکرٹری جنرل شمس الزمان نے جماعت اسلامی کے رحلت فرما جانے والے سیکرٹری جنرل اور سابق سٹوڈنٹس یونین لیڈر امیر العظیم کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہا رکیا ہے ۔ شمس الزمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امیر اعظیم اپنے نام کی طرح عظیم تھے ۔ان کی تمام زندگی دین کی خدمت اور خدمت کی سیاست کی بنیاد پر جدوجہد میں گذری ۔ سٹوڈنٹس یونین کے صدر سے لے کر جمیعت کے کل پاکستان کے ناظم اعلیٰ ، جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات او ر پھر سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریوں سے امیر اعظیم، احسن انداز میں عہدہ برا ہوئے ۔
شمس الزمان نے نیویارک میں میلاد النبی ﷺ کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ دورہ پاکستان کے دوران اُن کی امیر اعظیم سے آخری ملاقات ہوئی جس میں ان کی عظمت کو مزید قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ امیر العظیم کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی ۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں اور اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔ امیر العظیم نے خدمت کی سیاست اور دین کی خدمت کا جولیگے سی چھوڑی ہے ، اس کو آگے بڑھانا ہوگا ۔
نوٹ: یہ نیوز بھی پڑھیں : امیگریشن اٹارنی سورج سنگھ کو پونے پانچ لاکھ ڈالرز جرمانہ



