پاکستان

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما چوہدری تنویر کی ملاقات

ریلوے کا عالمی معیار کا نظام، آرام دہ اور جدید ٹرینیں اوورسیز پاکستانیوں اور سیاحوں کےلئے ایک کشش ہے ، چوہدری تنویر

چوہدری تنویر کی وزیر ریلوے سے ملاقات کے دوران پاکستان ریلوے میں جاری اصلاحاتی اقدامات، ترقیاتی منصوبوں، ادارے کی مجموعی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
مالی سال 2025-26 میں پاکستان ریلوے نے تاریخ کی ریکارڈ 115 ارب روپے آمدن حاصل کی، جو ادارے کی مالی بحالی، مو¿ثر انتظامی اصلاحات اور بہتر حکمتِ عملی کا واضح ثبوت ہے، حنیف عباسی
ریلوے میں ڈیجیٹلائزیشن، جدید ٹیکنالوجی کا فروغ، ٹرینوں کی اپ گریڈیشن، ریلوے اسٹیشنز کی تزئین و آرائش، مسافروں کی سہولیات میں اضافہ اور آپریشنل نظام کی بہتری تیزی سے جاری ہے
ریلوے کی ترقی نہ صرف عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنی ہے بلکہ ملکی معیشت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے بھی مثبت پیش رفت ہے، چوہدری تنویر کی حنیف عباسی کی خدمات کو خراج تحسین
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جو عزت افزائی کی اور پذیرائی بخشی ، اس کےلئے ہمیشہ مشکور رہونگا ، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی ریلوے کی ترقی کو پاکستان کی ترقی سمجھتی ہے ،چوہدری تنویر
پاکستان ریلوے کو جدید، محفوظ، منافع بخش اور عوام دوست ادارہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اصلاحات، شفافیت، جدید انفراسٹرکچر اور بہتر سفری سہولیات کے ذریعے ریلوے کو عالمی معیار کے مطابق استوار کیا جائے گا، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے پاکستان کے نجی دورے پر موجود پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ، بزنس مین اور کمیونٹی رہنما چوہدری تنویر نے وزارتِ ریلوے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ چوہدری تنویر جن کا شمار وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے دیرینہ دوستوں میں ہوتا ہے، ملاقات کے لئے وزارت ریلوے میں پہنچے تو وفاقی وزیر حنیف عباسی نے وفاقی سیکرٹریٹ کے باہر اپنے سینئر سٹاف حکام کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پاکستان اور وزارت ریلوے میں آمد پر خوش آمدید کہا ۔
چوہدری تنویر کی وزیر ریلوے سے ملاقات کے دوران پاکستان ریلوے میں جاری اصلاحاتی اقدامات، ترقیاتی منصوبوں، ادارے کی مجموعی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے چوہدری تنویر کو پاکستان ریلوے کی حالیہ کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 2025-26 میں پاکستان ریلوے نے اپنی تاریخ کی ریکارڈ 115 ارب روپے آمدن حاصل کی، جو ادارے کی مالی بحالی، مو¿ثر انتظامی اصلاحات اور بہتر حکمتِ عملی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں ڈیجیٹلائزیشن، جدید ٹیکنالوجی کا فروغ، ٹرینوں کی اپ گریڈیشن، ریلوے اسٹیشنز کی تزئین و آرائش، مسافروں کی سہولیات میں اضافہ اور آپریشنل نظام کی بہتری کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
چوہدری تنویر نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے وژن اور قیادت کو سراہتے ہوئے پاکستان ریلوے کی 115 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن کو تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مختصر عرصے میں ریلوے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری، جدید ٹرینوں کی اپ گریڈیشن، ریلوے اسٹیشنز کی بحالی، ڈیجیٹلائزیشن اور مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی سنجیدہ کاوشوں کا ثمر ہے۔
چوہدری تنویر نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی ترقی نہ صرف عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنی ہے بلکہ یہ ملکی معیشت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے سے کہا کہ پاکستانی امریکن اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی ، پاکستان ریلوے میں ہونیوالی ترقی اور جدید ریلوے نظام سے متاثر ہے اور پاکستان کے دورے کے دوران وہ ریلوے کے سفر کو آرام دہ ، تیز رفتا ر اور محفوظ سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا جدید نظام ، عالمی سیاحوں کے لئے پاکستان میں ایک کشش بھی بن رہا ہے ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو جدید، محفوظ، منافع بخش اور عوام دوست ادارہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اصلاحات، شفافیت، جدید انفراسٹرکچر اور بہتر سفری سہولیات کے ذریعے پاکستان ریلوے کو عالمی معیار کے مطابق استوار کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جو عزت افزائی کی اور پذیرائی بخشی ، اس کےلئے ہمیشہ مشکور رہونگا ، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی ریلوے کی ترقی کو پاکستان کی ترقی سمجھتی ہے ،چوہدری تنویر

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے