پاکستاناوورسیز پاکستانیز

چوہدری آصف سجاد سدھوکے والد چوہدری سجاد حسین سدھو کی امریکہ آمد

چوہدری سجاد حسین سدھو کو امریکہ آمد پران کے دوست احباب کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا اور ان کے اعزا زمیں استقبالیہ کے اہتمام کئے گئے

چوہدری اشفاق ڈیال (ڈوگراں والا، سیالکوٹ ) اور چوہدری ذوالفقار گھمن کی جانب سے چوہدری آصف سجاد حسین سدھو کے اعزاز میں الگ الگ دعوتوں کا اہتمام ، کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت
چوہدری اشفاق ڈیال اور چوہدری ذوالفقار گھمن کی جانب سے چوہدری سجاد سدھو کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا گیا جبکہ چوہدری سجاد سدھو کی جانب سے میزبانان کا عزت افزائی اور پذیرائی پر شکرئیہ ادا کیا گیا
آصف سجاد نے چوہدری اشفاق ڈیال اور چوہدری ذوالفقار گھمن سمیت تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کے والد کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی عزت افزائی فرمائی

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی ، کاروباری شخصیت اور پاکستان ڈے بروکلین میلہ کے چئیرمین چوہدری آصف سجاد سدھو کے والد چوہدری سجاد حسین سدھو ،نجی دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ امریکہ آمد پر آصف سجاد سدھو سمیت ان کے ساتھیوں اور دوست احباب کی جانب سے چوہدری سجاد حسین سدھو کو خوش آمدید کہاگیا ۔


پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین، نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات چوہدری اشفاق ڈیال (ڈوگراں والا سیالکوٹ) اور چوہدری ذوالفقار گھمن کی جانب سے چوہدری آصف سدھو کے اعزاز میں الگ الگ زارا ریسٹورنٹ سٹیٹن آئی لینڈ اور لاہوری چلی میں استقبالیہ اورعشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ میں میزبانان کے دوست احباب کے علاوہ مہمان خصوصی چوہدری سجاد حسین سدھو کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چوہدری اشفاق ڈیال اور چوہدری ذوالفقار گھمن کی جانب سے چوہدری سجاد سدھو کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا گیا جبکہ چوہدری سجاد سدھو کی جانب سے میزبانان کا عزت افزائی اور پذیرائی پر شکرئیہ ادا کیا گیا۔ آصف سجاد نے چوہدری اشفاق ڈیال اور چوہدری ذوالفقار گھمن سمیت تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کے والد کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی عزت افزائی فرمائی ۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے