رئیس وارثی کی شاعری اور ادبی خدمات پر ایم فل مقالہ مکمل
تحقیقی مقالہ رئیس وارثی کی ادبی شخصیت، شاعری اور اردو زبان و ادب کے فروغ میں ان کی خدمات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کرتا ہے
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ عطیہ سرفراز نے ”رئیس وارثی کی ادبی جہات: تحقیقی و تنقیدی جائزہ“ کے عنوان سے مقالہ پروفیسر ڈاکٹر صدف نقوی کی نگرانی میں مکمل کیا،یونیورسٹی کی منظوری کے بعد انہیں ایم فل کی ڈگری بھی عطا کر دی گئی
اردو مرکز نیویارک کے بانی صدر، معروف شاعر، ادیب اور بین الاقوامی ادبی جریدہ ”ورثہ“ کے مدیرِ اعلیٰ رئیس وارثی کی شاعری، ادبی خدمات اور عالمی سطح پر فروغِ اردو کے لیے ان کی تین دہائیوں سے زائد خدمات پر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ایم فل کا تحقیقی مقالہ مکمل کر لیا گیا
نیویارک (اردو نیوز)اردو مرکز نیویارک کے بانی صدر، معروف شاعر، ادیب اور بین الاقوامی ادبی جریدہ ”ورثہ“ کے مدیرِ اعلیٰ رئیس وارثی کی شاعری، ادبی خدمات اور عالمی سطح پر فروغِ اردو کے لیے ان کی تین دہائیوں سے زائد خدمات پر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ایم فل کا تحقیقی مقالہ مکمل کر لیا گیا۔
یونیورسٹی کی طالبہ عطیہ سرفراز (رجسٹریشن نمبر: 2028-GCWUF-2585) نے ”رئیس وارثی کی ادبی جہات: تحقیقی و تنقیدی جائزہ“ کے عنوان سے یہ مقالہ پروفیسر ڈاکٹر صدف نقوی کی نگرانی میں مکمل کیا۔ یونیورسٹی کی منظوری کے بعد انہیں ایم فل کی ڈگری بھی عطا کر دی گئی۔
رئیس وارثی متعدد کتابوں کے مصنف ہیں اور بین الاقوامی ادبی جریدہ ”ورثہ“ کے مدیرِ اعلیٰ کی حیثیت سے عالمی سطح پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل رہے ہیں۔
ان کے نمایاں ادبی اقدامات میں جون 2020 میں اقوام متحدہ میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد، بین الاقوامی ادبی جریدہ ”ورثہ“ کا اجرا، اور اردو زبان کے لیے جامع ویب سائٹ اردو ورثہ ڈاٹ کام کے قیام جیسے منصوبے شامل ہیں۔
یہ تحقیقی مقالہ رئیس وارثی کی ادبی شخصیت، شاعری اور اردو زبان و ادب کے فروغ میں ان کی خدمات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کرتا ہے۔
نوٹ: اہم اور تاز ہ تریں خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے
M Phil Thesis Completed on the Poetry and Literary Contributions of Raees Warsi
An MPhil thesis on the poetry, literary works, and contributions of Raees Warsi—the Founder and President of Urdu Markaz New York, a distinguished poet and writer, and the Editor-in-Chief of the international literary journal Wirsa—has been successfully completed at the Government College Women University, Faisalabad.
The thesis, titled “The Literary Dimensions of Raees Warsi: A Research and Critical Study,” was written by Atiya Sarfraz (Registration No. 2028-GCWUF-2585) under the supervision of Professor Dr. Sadaf Naqvi. Following the university’s approval, she was awarded the degree of Master of Philosophy (MPhil).
Raees Warsi is the author of several books and serves as the Editor-in-Chief of the international Urdu literary journal Wirsa. For more than thirty-five years, he has been actively engaged in promoting the Urdu language and literature at the international level.
Among his notable literary initiatives are the organization of the First World Urdu Conference at the United Nations in June 2020, the launch of the international literary journal Wirsa, and the establishment of UrduWirsa.com, a comprehensive website dedicated to the Urdu language and literature.
The MPhil thesis presents a comprehensive research-based and critical evaluation of Raees Warsi’s literary personality, poetry, and his contributions to the promotion of the Urdu language and literature.



