نیویارک علاقے کوینز کے آگسٹ مارٹن ہائی اسکول میں جدید اسپورٹس فیلڈ کا افتتاح
نئے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے آگسٹ مارٹن ہائی اسکول کے طلبہ کو کھیلوں کے لیے جدید اور معیاری میدان میسر آگیا ہے، کوینز بورو کے صدر ڈونوون رچرڈز جونیئر
نیویارک علاقے کوینز کے آگسٹ مارٹن ہائی اسکول میں جدید اسپورٹس فیلڈ کا افتتاح
نئے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے آگسٹ مارٹن ہائی اسکول کے طلبہ کو کھیلوں کے لیے جدید اور معیاری میدان میسر آگیا ہے، کوینز بورو کے صدر ڈونوون رچرڈز جونیئر
نیویارک (اردو نیوز) نیویارک کے علاقے کوینز میں طلبہ کو کھیلوں کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے آگسٹ مارٹن ہائی اسکول میں نئے اور جدید ٹریک اینڈ فیلڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ گزشتہ جمعہ، 16 اکتوبر کو منعقدہ تقریب میں نئے اسپورٹس فیلڈ کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا گیا۔
کوینز بورو کے صدر ڈونوون رچرڈز جونیئر کے مطابق، نئے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے آگسٹ مارٹن ہائی اسکول کے طلبہ کو کھیلوں کے لیے جدید اور معیاری میدان میسر آگیا ہے۔ اس منصوبے میں نیا کھیلوں کا میدان، جدید لائٹس اور نکاسی آب کا بہتر نظام شامل ہے، جس سے طلبہ کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے بہتر ماحول فراہم ہوگا۔
نئے میدان میں فٹ بال، سوکر، بیس بال، سافٹ بال، لیکروس اور ٹریک اینڈ فیلڈ سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا سکیں گے۔ اس سہولت سے اسکول کی مختلف کھیلوں کی ٹیموں کو اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے اور مقابلوں کی تیاری میں مدد ملے گی۔
ڈونوون رچرڈز جونیئر نے کہا کہ جنوب مشرقی کوینزکے کئی اسکولوں کو طویل عرصے تک مطلوبہ سرمایہ کاری اور سہولیات سے محروم رکھا گیا، جس کے باعث طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے بقول، نئے اسپورٹس کمپلیکس کا قیام اس بات کا پیغام ہے کہ ان علاقوں کے طلبہ بھی بہترین تعلیمی اور کھیلوں کی سہولیات کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے لیے صرف کلاس رومز اور نصابی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری کافی نہیں، بلکہ کھیلوں کے میدانوں اور ایتھلیٹکس کی سہولیات کو بہتر بنانا بھی ضروری ہے۔ کھیلوں کے ذریعے طلبہ میں قیادت، ٹیم ورک، نظم و ضبط اور مشکلات کا مقابلہ کرنے جیسی اہم صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں۔
بورو صدر کے مطابق، اس سال کوئنز کے مختلف علاقوں میں اسکولوں کے نئے کھیلوں کے میدان کھولے جا رہے ہیں، جن میں جمیکا، فار راک اوے اور اب ساو¿تھ جمیکا کے منصوبے شامل ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئنز کے اسکولوں اور طلبہ کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی آگے بڑھنے کے زیادہ مواقع میسر آسکیں۔
Queens, New York, ugust Martin High School
نوٹ : اہم اور تازہ خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے



