نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پروموشن حاصل کرنے والے پولیس ایگزیکٹو کے اعزاز میں عظیم الشان پروموشن پارٹی
انسپکٹر عدیل رانا کے دفتر میں منعقدہ تقریب کا اہتمام راجہ آزاد گل، محمد ساجد آف بوبی آٹوز اور ڈوی زیٹلن نے کیا، ترقی پانے والے افسران کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے چیفس سمیت ایگزیکٹوز کے ساتھ مل کر پروموشن حاصل کرنے والے پولیس ایگزیکٹو ز نے پروموشن کی خوشی میں کیک کاٹے
ترقی پانے والے چھ پولیس افسران میں انسپکٹر محمد جہانگیر اشرف، ڈپٹی انسپکٹر فرانسس ابریانو، ڈپٹی انسپکٹر محمد ایس اسلام، ڈپٹی انسپکٹر جیمز توماسولو، کیپٹن ابرار فضل اور ڈیٹیکٹو فامیلا اختر شامل ہیں
انسپکٹر عدیل رانا کے دفتر میں منعقدہ تقریب کا اہتمام راجہ آزاد گل، محمد ساجد آف بوبی آٹوز اور ڈوی زیٹلن نے کیا، ترقی پانے والے افسران کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا
نیویارک (محسن ظہیر) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) کے چھ افسران اور پولیس ایگزیکٹوز کی ترقی کے اعزاز میں منگل 20 اکتوبر 2026 کو ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پولیس کے اعلیٰ حکام، کمانڈنگ افسران، ساتھی اہلکاروں، دوستوں اور کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب انسپکٹر عدیل رانا کے دفتر میں منعقد کی گئی، جہاں ترقی پانے والے افسران کو ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں، محنت اور نیویارک شہر کے لیے خدمات پر مبارک باد پیش کی گئی۔

اس تقریب کا اہتمام راجہ آزاد گل، بوبی آٹوز کے محمد ساجد اور ڈوی زیٹلن نے کیا، جبکہ انسپکٹر عدیل رانا نے اس سلسلے میں خصوصی تعاون فراہم کیا۔ تقریب کا مقصد پولیس افسران کی ترقی کی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ ان کی ذمہ داریوں، پیشہ ورانہ کارکردگی اور عوامی خدمت کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
تقریب میں ترقی پانے والے چھ پولیس افسران میں 47ویں پریسنکٹ کے انسپکٹر محمد جہانگیر اشرف، 60ویں پریسنکٹ کے ڈپٹی انسپکٹر فرانسس ابریانو، 62ویں پریسنکٹ کے ڈپٹی انسپکٹر محمد ایس اسلام، 63ویں پریسنکٹ کے ڈپٹی انسپکٹر جیمز توماسولو، پی ایس اے ون کے کیپٹن ابرار فضل اور این بی بی ایس سے ڈیٹیکٹو فامیلا اختر شامل تھے۔
شرکائ نے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی کامیابیوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی جذبے، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
تقریب میں این وائی پی ڈی کے اعلیٰ پولیس افسران، مختلف یونٹس کے کمانڈنگ افسران، پولیس ایگزیکٹوز، ساتھی اہلکاروں، دوستوں اور کمیونٹی کے نمائندوں کی شرکت نے اس موقع کو مزید یادگار بنا دیا۔ شرکائ نے پولیس افسران کی خدمات اور نیویارک شہر کی مختلف برادریوں کے تحفظ اور خدمت کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔
یہ تقریب پولیس افسران کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور پولیس و کمیونٹی کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ثابت ہوئی۔ اس موقع پر ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کی خوشی بھی نمایاں رہی، جنہوں نے ان کی کامیابی کو اپنی خوشی قرار دیتے ہوئے انہیں مستقبل کے لیے نیک تمناو¿ں کا پیغام دیا۔