پاکستانبین الاقوامی

دو امریکی نو بیاہتا جوڑے کی ہلاکت کا معاملہ، بھارتی شہری امیگریشن کی تحویل سے اوریگن ریاست کے حوالے

گرفتاری کے بعد آئی سی ای نے ڈیشوٹس کاؤنٹی جیل کو کمار کی حوالگی سے متعلق امیگریشن درخواست بھیجی تھی

دو امریکی نو بیاہتا جوڑے کی ہلاکت کا معاملہ، بھارتی شہری امیگریشن کی تحویل سے اوریگن ریاست کے حوالے
حکام کے مطابق مقامی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد آئی سی ای نے ڈیشوٹس کاؤنٹی جیل کو کمار کی حوالگی سے متعلق امیگریشن درخواست بھیجی تھی

اوریگن (اردو نیوز) امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے بھارتی شہری راجندر کمار کو ریاست اوریگن کے حکام کے حوالے کر دیا ہے، جہاں اسے دو امریکی نو بیاہتا افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔امریکی حکام کے مطابق راجندر کمار پر نومبر 2025 میں پیش آنے والے ایک جان لیوا ٹریکٹر ٹریلر حادثے کے سلسلے میں الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ڈیشوٹس کاؤنٹی، اوریگن میں اس کے خلاف قتلِ غیر عمد کی سنگین نوعیت کی دو دفعات سمیت دیگر متعلقہ الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق مقامی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد آئی سی ای نے ڈیشوٹس کاو¿نٹی جیل کو کمار کی حوالگی سے متعلق امیگریشن درخواست بھیجی تھی، تاہم اپریل 2026 میں کاو¿نٹی حکام نے آئی سی ای کی درخواست پر عمل کیے بغیر اسے رہا کر دیا۔
بعد ازاں آئی سی ای کے اہلکاروں نے کمار کا سراغ لگا کر اسے دوبارہ گرفتار کر لیا۔ اب اسے ریاستی حکام کے حوالے کیا گیا ہے تاکہ وہ متعلقہ فوجداری مقدمے کا سامنا کر سکے۔آئی سی ای کے مطابق ریاستی فوجداری مقدمے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کمار کے امیگریشن کیس پر وفاقی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ 

نوٹ : اہم اور تازہ خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے