بلاول بھٹو کا سلمان ظفر سے بھائی اور والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
پاکستان پیپلز پارٹی ، سلمان ظفر کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلند ی کے لئے دعا گو ہیں،بلاول بھٹو زرداری
سلمان ظفر جو کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد امریکہ واپس پہنچ گئے ہیں، سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیموں اور کمیونٹی قائدین و ارکان کی جانب سے بھی ان کے بھائی اور والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے
کراچی ( اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے دیرینہ ساتھی سلمان ظفر سے ان کے بڑے بھائی عدنان ظفر اور والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ بلاول ہاو¿س کراچی سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی ، سلمان ظفر کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلند ی کے لئے دعا گو ہیں ۔دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
دریں اثناءسلمان ظفر جو کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد امریکہ واپس پہنچ گئے ہیں، سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیموں اور کمیونٹی قائدین و ارکان کی جانب سے بھی ان کے بھائی اور والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحومین کے لئے دعا کی گئی ہے ۔
سلمان ظفر نے بلاول بھٹو اور پاکستان امریکن کمیونٹی کے دوستوں اور ساتھیوں کاشکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے اور مرحومین کے لئے دعائیں کیں۔ انہوں نے دوست احباب سے اپیل کی کہ وہ مرحومین کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔



