پاکستانبین الاقوامی

اربوں ڈالر کی دھوکہ دہی بے نقاب،سینکڑوں افراد کے خلاف کارروائی،ڈائریکٹر ایف بی آئی

صدر ٹرمپ کی قیادت میں وفاقی حکومت کا مالی دھوکہ دہی اور فراڈ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع ہے ، کاش پٹیل

اربوں ڈالر کی دھوکہ دہی بے نقاب، سینکڑوں افراد کے خلاف کارروائی،ڈائریکٹر ایف بی آئی
صدر ٹرمپ کی قیادت میں وفاقی حکومت کا مالی دھوکہ دہی اور فراڈ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع ہے ، کاش پٹیل

واشنگٹن(اردونیوز) ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں وفاقی حکومت نے مالی دھوکہ دہی اور فراڈ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں صرف گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اربوں ڈالر کی مبینہ دھوکہ دہی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل نے کہا کہ وائٹ ہاؤس، نائب صدر کی ٹاسک فورس اور محکمہ انصاف کی مشترکہ کوششوں کے باعث فراڈ کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اب ایسے جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔


انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں دنیا بھر سے ایسے ملزمان کو گرفتار اور قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے جن پر امریکی عوام کے تقریباً چھ سے سات ارب ڈالر ہتھیانے کے الزامات ہیں۔ ان کے مطابق یہ رقم امریکی ٹیکس دہندگان کے وہ فنڈز تھے جو بزرگ شہریوں، بچوں اور عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں پر خرچ ہونے تھے۔
کاش پٹیل نے کہا کہ ملزمان کو یقین تھا کہ وہ قانون کی گرفت سے بچ جائیں گے، تاہم ٹرمپ انتظامیہ، وائٹ ہاؤس ٹاسک فورس، نائب صدر کی خصوصی ٹیم اور محکمہ انصاف کے پراسیکیوٹرز کی کاوشوں کے باعث ریکارڈ تعداد میں افراد کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وفاقی حکومت عوام کے پیسے کے تحفظ اور مالی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات اور قانونی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button