برونکس کی ڈاکو حسینہ کی نیویارک پولیس کو تلاش، پارک میں شہری کو بلا کر لوٹ لیا
کلئیر مونٹ پار ک میں 35 سالہ شخص پارک میں خاتون سے ملاقات کے لیے پہنچا تھا،اس دوران ایک نامعلوم مرد بھی وہاں آ گیا،مسلح خاتون نے اسلحہ نکال کر متاثرہ شخص سے قیمتی اشیا چھین لیں
برونکس کی ڈاکو حسینہ کی نیویارک پولیس کو تلاش، پارک میں شہری کو بلا کر لوٹ لیا
کلئیر مونٹ پار ک میں 35 سالہ شخص پارک میں خاتون سے ملاقات کے لیے پہنچا تھا،اس دوران ایک نامعلوم مرد بھی وہاں آ گیا،مسلح خاتون نے اسلحہ نکال کر متاثرہ شخص سے قیمتی اشیا چھین لیں
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو برونکس ( نیویارک ) کے علاقے میں گن پوائنٹ پر ایک شہری کو لوٹنے والے خاتون (ڈاکو حسینہ ) کی تلاش ہے اور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خاتون ڈکیٹ کی تلاش میں پولیس کی مدد کریں ۔ نیویارک پولیس کے مطابق واقعہ بدھ 16 ستمبر 2026 کو شام تقریباً ساڑھے 7 بجے برونکس کے 44thپریسنٹ کی حدود میں کلیرمونٹ پارک، ایسٹ 170 اسٹریٹ اور کلے ایونیو کے قریب پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 35 سالہ شخص پارک میں ایک نامعلوم خاتون سے ملاقات کے لیے پہنچا تھا۔ ملاقات کے دوران ایک نامعلوم مرد بھی وہاں آ گیا۔ اس موقع پر خاتون نے مبینہ طور پر اسلحہ نکال کر متاثرہ شخص سے اس کی قیمتی اشیا حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔
متاثرہ شخص نے خوف کے باعث اپنا بریسلٹ، ہار اور بٹوا حوالے کر دیا، جس میں تقریباً 600 ڈالر نقدی موجود تھی۔ پولیس کے مطابق مرد اور خاتون دونوں موقع سے پیدل فرار ہوگئے۔
واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
نیویارک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے یا مطلوبہ شخص کے بارے میں معلومات ہوں تو کرائم سٹاپر ہاٹ لائن پر یا(1-800-577-TIPS (8477))پرکال کریں۔
Bronx Gunpoint Robbery: NYPD Seeks Public’s Help Identifying Suspect
Anyone with information regarding this incident is asked to call the NYPD’s Crime Stoppers Hotline at 1-800-577-TIPS (8477) or for Spanish, 1-888-57-PISTA (74782). The public can also submit their tips by logging onto the CrimeStoppers website at https://crimestoppers.nypdonline.org, or on X @NYPDTips.
All calls are strictly confidential.



