بلاول بھٹو آئندہ وزیر اعظم ہونگے، گورنر پنجاب سلیم حیدر کی اعجاز فرخ سے بات چیت
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی گورنر ہاؤس میں اعجاز فرخ کی اہلیہ بیگم عفت فرخ، صاحبزادے چوہدری شیراز فرخ کے ساتھ ایک ہفتے میں دو ملاقاتیں
بلاول بھٹو آئندہ وزیر اعظم ہونگے، گورنر پنجاب سلیم حیدر کی اعجاز فرخ سے بات چیت
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی گورنر ہاؤس میں اعجاز فرخ کی اہلیہ بیگم عفت فرخ، صاحبزادے چوہدری شیراز فرخ کے ساتھ ایک ہفتے میں دو ملاقاتیں
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین بلاول بھٹو ، وفاق کی تمام کائیوں کے قائد ہیں اور انشاءاللہ وہ پاکستا ن کے آئندہ وزیر اعظم ہونگے
چوہدری اعجاز فرخ نے گورنر پنجاب کو امریکہ میں پارٹی اور پارٹی ساتھیو ں کی سرگرمیوں اور خدمات کے بارے میں آگاہ کیااور گورنر سلیم حیدر کا گورنر ہاؤس میں پذیرائی اور عزت افزائی پر شکرئیہ ادا کیا
چوہدری شیراز فرخ نے گورنر سردار سلیم حیدر کے سامنے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی زندہ آباداور اپنے مخصوص انداز میں جئے بھٹو کے نعرے بھی لگوائے
لاہور ( اردونیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ، پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم ہونگے، یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سابق سرپرست اعلیٰ ، سابق سینئر نائب صدر و سیکرٹری انفارمیشن چوہدری اعجاز فرخ سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کے دوران غیر رسمی بات چیت کے دوران کہی۔گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران چوہدری اعجاز فرخ کے ہمراہ ان کی اہلیہ بیگم عفت فرخ اور صاحبزادے چوہدر ی شیراز فرخ بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین بلاول بھٹو ، وفاق کی تمام کائیوں کے قائد ہیں اور انشاءاللہ وہ پاکستا ن کے آئندہ وزیر اعظم ہونگے ۔
چوہدری اعجاز فرخ نے ایک ہفتے میں دو بار گورنر ہاو¿س میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقاتیں کیں۔ گورنر پنجاب نے چوہدری اعجاز فرخ، عفت فرخ اور شیراز فرخ کا گورنر ہاو¿س آمد پر پرتپاک استقبال کیا، انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور امریکہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھیوں کی جمہوری اور پارٹی کےلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
چوہدری اعجاز فرخ نے گورنر پنجاب کو امریکہ میں پارٹی اور پارٹی ساتھیو ں کی سرگرمیوں اور خدمات کے بارے میں آگاہ کیااور گورنر سلیم حیدر کا گورنر ہاؤس میں پذیرائی اور عزت افزائی پر شکرئیہ ادا کیا۔ اس موقع پر چوہدری اعجاز فرخ نے گورنر پنجاب کو اپنی اہلیہ عفت فرخ اور صاحبزادے چوہدری شیراز فرخ کی بھی پارٹی خدمات سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ چوہدری شیزار فرخ جو کہ تین پاؤنڈ کے قریب پید اہوا، بچپن میں سٹرولر میں والدین کے ہمراہ پارٹی کی سرگرمیوں اور بالخصوص مظاہروں میں شریک ہوتے رہے ۔
گورنر سلیم حیدر نے چوہدری شیراز فرخ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور گورنر ہاو¿س میں موجود دیگر مہانوں کی موجودگی میں شیراز فرخ کو پیپلز پارٹی سے متعلق تقریر کرنے کے لئے کہا ۔
چوہدری شیراز فرخ نے گورنر سردار سلیم حیدر کے سامنے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی زندہ آباداور اپنے مخصوص انداز میں جئے بھٹو کے نعرے بھی لگوائے جس پر گورنر سمیت گورنر ہاؤس میں موجود تمام شرکاءملاقات نے انہیں خوب داد دی اور کہا کہ ان پر سب کو فخر ہے اور وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں ۔
Punjab Governor Sardar Saleem Haider Says Bilawal Bhutto Will Be Pakistan’s Next Prime Minister
Punjab Governor Sardar Saleem Haider Meets Ijaz Farukh’s Family Twice at Governor House in One Week
Governor Saleem Haider Says Bilawal Bhutto Is Leader of All Federating Units, Will Become PM
Ejaz Farukh Briefs Punjab Governor on PPP Activities and Services in the United States
Chaudhry Shiraz Farukh Raises “Jiye Bhutto” Slogans During Meeting with Punjab Governor



