اوورسیز پاکستانیز

نیویارک سٹی کے سکولوں میں 15جون کو عید کی چھٹی ہو گی

مسلم کمیونٹی کے سٹوڈنٹس اور والدین نے اس سال جمعہ کو عید کی چھٹی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے پبلک سکول 15جون کو عید الفطر کی تعطیل کے سلسلے میں بند ہو ںگے۔ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے تعطیلات کے کیلنڈر پر 15جون بروز جمعہ کو تعطیل بسلسلہ عید الفطر کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیو کی جانب سے پہلی ٹرم میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ عید الفطر اور عید الالضحیٰ کے موقع پر نیویارک سٹی کے پبلک سکول بند رہا کریں گے ۔نیویارک سٹی کے پبلک سکول میں زیر تعلیم دس لاکھ سے زائد سٹوڈنٹس میں مسلم امریکن کمیونٹی کے بچوں کی ایک خاصی تعداد ہے ۔ قبل ازیں عید ین کے موقع پر بچوں کو سکول چھٹی نہ ہونے کی وجہ سے عید والے دن بھی سکول جانا پڑتا تھا۔ مسلم کمیونٹی کی جانب سے ایک عرصے تک عید کی چھٹی کے لئے ایک مہم چلائی گئی ۔بل ڈبلازیو نے مئیر کی اپنی انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ مئیر منتخب ہو گئے تو عید کی چھٹی کا فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے اپنا یہ انتخابی وعدہ اپنی پہلی ٹرم میں پورا کیا ۔
نیویارک سٹی کے بعد نیوجرسی میں لانگ آئی لینڈ میں بعض کاو¿نٹیز کی جانب سے بھی پبلک سکولوں میں عید کی چھٹی کے فیصلے کئے گئے ۔مسلم کمیونٹی کے سٹوڈنٹس اور والدین نے اس سال جمعہ کو عید کی چھٹی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ عید ورنگ ڈے پر آرہی ہے ۔ اس لئے سکول بند ہونے کی وجہ سے انہیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کا موقع ملے گا۔

Chand Raat Brooklyn, New York

Eid Holidays New York City Schools

Related Articles

Back to top button