بین الاقوامی

مئیر بن گیا تو نیویارک کا ڈپٹی مئیر پاکستانی کو مقرر کرونگا، ایرک ایڈمز

نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار و موجودہ بورو پریذیڈنٹ بروکلین ایرک ایڈمزکا کمیونٹی رہنما طاہرہ شریف کی افطار پارٹی سے خطاب

نیویارک (اردو نیوز ) بروکلین کے بورو پریذیڈنٹ و نیویارک سٹی کے 2021میں والے مئیر کے الیکشن میں ڈیموکریٹ امیدوار ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ وہ اگر مئیر منتخب ہوگئے تو اپنے ساتھ پاکستانی امریکن کو ڈپٹی مئیر نیویارک سٹی مقرر کریں گے ۔ کمیونٹی کی معروف سماجی رہنما و علی حسنین فاونڈیشن کی سربراہ طاہر ہ شریف کی رہائشگاہ پر منعقدہ افطار پارٹی میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ایرک ایڈمز نے مزید کہا کہ نیویارک سٹی کا92ارب ڈالرز کا بجٹ ہے ۔ اس بجٹ میں تعمیر و ترقی و دیگر اخراجات کی مد کے علاوہ سٹی کی جانب سے کنٹریکٹ دئیے جاتے ہیں ۔ میں پوچھتا ہوں کہ پاکستانی یا امیگرنٹ کمیونٹی کو ان کنٹریکٹس میں کبھی کوئی حصہ ملا ؟اگر نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ مواقع جس سے سب کو مستفید ہونا چاہئیے ، سے کمیونٹی کو محروم رکھا جا رہا ہے۔ میں ایسا نہیں ہونے دونگا۔
تقریب میں شریک پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات نے ایرک ایڈمز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ آئندہ مئیر الیکشن کے لئے مئیر کے عہدے کے لئے موزوں ترین امیدوار ہیں ۔ایرک ایڈمز نے کمیونٹی قائدین طاہر ہ شریف، احسن چغتائی، کاشف حسین ،مروت خان سمیت دیگر کی سپورٹ اور خدمات پر شکرئیہ ادا کیا ۔افطار پارٹی میں کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ طاہرہ شریف نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایرک ایڈمز نے میرے گھر کادور ہ کیا اور کمیونٹی سے ملاقات کی ۔

Related Articles

Back to top button