پاکستانامیگریشن نیوز

فنگر پرنٹس نے پاکستانی شہری کا امیگریشن فراڈ بے نقاب کر دیا، شہریت منسوخی کی کارروائی شروع

مرتضیٰ علی کی امریکی شہریت ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے، یو ایس امیگریشن حکام

فنگر پرنٹس نے پاکستانی شہری کا امیگریشن فراڈ بے نقاب کر دیا، شہریت منسوخی کی کارروائی شروع
مرتضیٰ علی کی امریکی شہریت ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے، کیونکہ شہریت حاصل کرنے کے عمل میں مبینہ طور پر سابقہ شناخت اور امیگریشن ریکارڈ سے متعلق اہم معلومات ظاہر نہیں کی گئیں


نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکی امیگریشن حکام نے مختلف شناختوں کے ساتھ امیگریشن فوائد حاصل کرنے اور بعد ازاں امریکی شہریت حاصل کرنے والے 65 سالہ پاکستانی شہری مرتضیٰ علی کے خلاف شہریت منسوخ کرنے (Denaturalization) کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) کے مطابق فنگر پرنٹس کے تجزیے سے مرتضیٰ علی کی متعدد شناختوں کا انکشاف ہوا۔ حکام کے مطابق انہوں نے مختلف ناموں اور شناختوں کے تحت امیگریشن فوائد حاصل کرنے کے لیے متعدد درخواستیں دائر کیں اور بالآخر ”محمد اقبال“ کے نام سے امریکی شہریت حاصل کر لی۔

یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے مطابق مرتضیٰ علی نے 2014 میں الزامات تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے تین مختلف شناختوں کے تحت امیگریشن فوائد حاصل کرنے کے لیے تین الگ درخواستیں جمع کرائی تھیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹس کے ذریعے سامنے آنے والی معلومات نے ان کی سابقہ شناختوں اور امیگریشن ریکارڈز کے درمیان تعلق واضح کیا، جس کے بعد ان کے خلاف امریکی شہریت منسوخ کرنے کی قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔
یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسزنے اس معاملے کو امیگریشن فوائد کے مسلسل اور منظم فراڈ کی ایک مثال قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق کیس میں عدالت سے مرتضیٰ علی کی امریکی شہریت ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے، کیونکہ شہریت حاصل کرنے کے عمل میں مبینہ طور پر سابقہ شناخت اور امیگریشن ریکارڈ سے متعلق اہم معلومات ظاہر نہیں کی گئیں۔

Fingerprint Fraud Exposes Pakistani Man’s Multiple Identities, Sparks Denaturalization Case

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے